BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

گلین میکسویل کا آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل 11 کا انتخاب، حیدرآباد کنگز مین کے ساتھ معاہدہ کر لیا

  • آسٹریلوی آل راؤنڈر نے پاکستان کی لیگ (پی ایس ایل) کا حصہ بننے پر بے حد خوشی اور جوش کا اظہار کیا
شائع اپ ڈیٹ

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن سے دستبردار ہونے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل فرینچائز حیدرآباد کنگز مین نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ میکسویل کے ساتھ باضابطہ معاہدہ کر لیا گیا ہے اور وہ پی ایس ایل 11 میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ فرینچائز نے اپنے بیان میں کہا کہ حیدرآباد کنگز مین نے پی ایس ایل 11 کے لیے آسٹریلوی اسٹار گلین میکسویل کو سائن کر لیا ہے۔ وہ آنے والے سیزن میں ہماری فرینچائز کی نمائندگی کریں گے۔

میکسویل نے پاکستان کی اس لیگ کا حصہ بننے پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں کھیلنے اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنے پر بہت خوش ہوں۔ مجھے پاکستان سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے اور حیدرآباد کی ٹیم کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ پی ایس ایل میں ملاقات ہوگی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اس جارح مزاج آل راؤنڈر کی شمولیت سے آئندہ سیزن کی مقبولیت اور مقابلے کی فضا میں مزید اضافہ ہوگا، کیونکہ پی ایس ایل 11 میں کئی نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔

Comments

Comments are closed.