BR100 Increased By (5%)
BR30 Increased By (5.87%)
KSE100 Increased By (4.23%)
KSE30 Increased By (4.7%)
BAFL 57.52 Increased By ▲ 2.02 (3.64%)
BIPL 27.62 Increased By ▲ 0.72 (2.68%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 1.97 (6.04%)
CNERGY 10.76 Increased By ▲ 0.47 (4.57%)
DFML 18.41 Increased By ▲ 0.60 (3.37%)
DGKC 213.87 Increased By ▲ 18.69 (9.58%)
FABL 101.47 Increased By ▲ 2.79 (2.83%)
FCCL 56.47 Increased By ▲ 4.73 (9.14%)
FFL 16.85 Increased By ▲ 0.36 (2.18%)
GGL 25.76 Increased By ▲ 0.70 (2.79%)
HBL 308.18 Increased By ▲ 16.18 (5.54%)
HUBC 224.39 Increased By ▲ 10.42 (4.87%)
HUMNL 10.72 Increased By ▲ 0.27 (2.58%)
KEL 7.47 Increased By ▲ 0.33 (4.62%)
LOTCHEM 27.68 Increased By ▲ 0.87 (3.25%)
MLCF 96.56 Increased By ▲ 8.39 (9.52%)
OGDC 323.45 Increased By ▲ 13.07 (4.21%)
PAEL 43.37 Increased By ▲ 2.52 (6.17%)
PIBTL 16.80 Increased By ▲ 0.95 (5.99%)
PIOC 295.89 Increased By ▲ 12.20 (4.3%)
PPL 224.67 Increased By ▲ 13.57 (6.43%)
PRL 55.51 Increased By ▲ 2.37 (4.46%)
SNGP 104.67 Increased By ▲ 6.42 (6.53%)
SSGC 25.97 Increased By ▲ 1.12 (4.51%)
TELE 8.65 Increased By ▲ 0.36 (4.34%)
TPLP 13.18 Increased By ▲ 0.21 (1.62%)
TRG 60.05 Increased By ▲ 1.08 (1.83%)
UNITY 10.24 Increased By ▲ 0.36 (3.64%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
مارکٹس

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، امریکی فیڈرل ریزرو کی رپورٹ سے قبل قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے لگیں

  • اسپاٹ گولڈ 1.1 فیصد اضافے سے 4,929.69 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمتوں میں بدھ کو اضافہ دیکھا گیا جس سے پچھلے سیشن میں ہونے والی ایک ہفتے کی کم ترین سطح سے بحالی ممکن ہوئی۔ مارکیٹیں اب امریکی سینٹرل بینک (فیڈرل ریزرو) کے جنوری کے اجلاس کے منٹس (رپورٹ) کے اجرا کا انتظار کررہی ہیں تاکہ شرحِ سود میں کٹوتی کے مستقبل سے متعلق اشارے مل سکیں۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ 1.1 فیصد اضافے سے 4,929.69 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ منگل کو اس کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی تھی۔

اسی طرح اپریل کی ترسیل کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 4,949.20 ڈالر پر بند ہوئے۔

انڈس انڈ سیکیورٹیز کے سینئر ریسرچ اینالسٹ، جیگر ترویدی کا کہنا ہے کہ اگر عمومی طور پر بات کی جائے تو پورے سال کے لیے سونے کی قیمتوں کی ایک وسیع حد (رینج) 4,700 ڈالر سے 5,100 ڈالر کے درمیان رہے گی۔

آج رات جاری ہونے والے جنوری کے فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کے اجلاس کے منٹس کے بعد سرمایہ کار جمعہ کو سامنے آنے والی دسمبر کی امریکی پرسنل کنزمپشن ایکسپینڈیچرز رپورٹ کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے تاکہ یہ مزید اشارے مل سکیں کہ اس سال شرحِ سود کس سمت جا سکتی ہے۔

سی ایم ای کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق مارکیٹیں اس وقت توقع کررہی ہیں کہ فیڈرل ریزرو جون میں شرحِ سود میں کٹوتی کرے گا۔ عام طور پر بغیر منافع والے اثاثے جیسے سونا ، کم شرحِ سود والے ماحول میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں۔

شکاگو فیڈ کے صدر، آسٹن گولسبی نے منگل کو کہا کہ اگر مہنگائی میں کمی کا رجحان دوبارہ شروع ہوا اور یہ مرکزی بینک کے 2 فیصد کے ہدف تک پہنچ گئی، تو یو ایس فیڈرل ریزرو اس سال شرحِ سود میں مزید کئی کٹوتیاں کرسکتا ہے۔

دوسری جانب فیڈ گورنر مائیکل بیر نے کہا کہ امریکہ میں مہنگائی کے منظر نامے کو درپیش مسلسل خطرات کے پیش نظر شرحِ سود میں ایک اور کٹوتی میں ابھی کافی وقت لگ سکتا ہے۔

جیو پولیٹکس کے محاذ پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان منگل کو ایرانی ایٹمی پروگرام سے متعلق مذاکرات کے لیے ”رہنما اصولوں“ پر ایک مفاہمت طے پا گئی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کوئی حتمی معاہدہ بالکل قریب یا فوری ہونے والا ہے۔

دوسری جانب، یوکرین اور روس کے مذاکرات کاروں نے بھی منگل کو جنیوا میں امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے دو روزہ امن مذاکرات کا پہلا دن مکمل کیا۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیف (یوکرین) پر زور دیا کہ وہ چار سالہ تنازع کے خاتمے کے لیے جلد از جلد کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیزی سے قدم اٹھائے۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ سلور (چاندی) کی قیمت 2.2 فیصد کمی کے ساتھ 75.05 ڈالر فی اونس پر آگئی، یاد رہے کہ گزشتہ سیشن میں چاندی کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔

دوسری جانب اسپاٹ پلاٹینم 2 فیصد اضافے کے ساتھ 2,049.42 ڈالر فی اونس ہو گیا، جبکہ پیلاڈیم 1.9 فیصد بڑھ کر 1,714.64 ڈالر تک پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف