BR100 Increased By (0.65%)
BR30 Increased By (0.84%)
KSE100 Increased By (0.41%)
KSE30 Increased By (0.39%)
BAFL 58.70 Increased By ▲ 0.26 (0.44%)
BIPL 25.49 Increased By ▲ 0.29 (1.15%)
BOP 34.28 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.95 Increased By ▲ 0.11 (0.53%)
DGKC 195.00 Increased By ▲ 2.03 (1.05%)
FABL 89.89 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
FCCL 53.39 Increased By ▲ 0.56 (1.06%)
FFL 18.07 Increased By ▲ 0.12 (0.67%)
GGL 19.38 Increased By ▲ 0.41 (2.16%)
HBL 287.00 Increased By ▲ 1.50 (0.53%)
HUBC 215.29 Increased By ▲ 0.91 (0.42%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.09 Increased By ▲ 0.07 (0.87%)
LOTCHEM 27.78 Decreased By ▼ -0.11 (-0.39%)
MLCF 87.14 Increased By ▲ 0.63 (0.73%)
OGDC 322.11 Increased By ▲ 2.15 (0.67%)
PAEL 39.85 Increased By ▲ 0.43 (1.09%)
PIBTL 16.96 Increased By ▲ 0.29 (1.74%)
PIOC 270.20 Increased By ▲ 4.14 (1.56%)
PPL 229.75 Increased By ▲ 1.57 (0.69%)
PRL 34.89 Increased By ▲ 0.21 (0.61%)
SNGP 99.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.83 Increased By ▲ 0.23 (0.86%)
TELE 8.60 Increased By ▲ 0.32 (3.86%)
TPLP 8.64 Increased By ▲ 0.42 (5.11%)
TRG 69.72 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.30 Increased By ▲ 0.02 (1.56%)
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی میونخ کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

  • آرمی چیف جرمن حکام اور برازیل و لبنان کے دفاعی رہنماؤں سے بھی ملے
شائع February 15, 2026 اپ ڈیٹ February 15, 2026 06:35pm

چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 12 سے 14 فروری تک منعقدہ 62 ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پرامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، اعلیٰ جرمن حکام اور برازیل و لبنان کے دفاعی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول بدلتی ہوئی عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جرمن حکام کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں فیلڈ مارشل نے وفاقی وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ، وفاقی چانسلر کے مشیر برائے خارجہ و سیکیورٹی پالیسی گنٹر ساؤٹر اور جرمن مسلح افواج کے سربراہ جنرل کارسٹن بریور سے گفتگو کی۔ ان مذاکرات کا مرکز عصرِ حاضر کے سیکیورٹی چیلنجز، دوطرفہ دفاعی تعاون اور مسلسل مذاکرات کے ذریعے عالمی امن کو مستحکم کرنے کی اہمیت تھی۔

علاوہ ازیں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برازیلی مسلح افواج کے جوائنٹ اسٹاف کے سربراہ ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگیار فریئرا سے عسکری تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔

لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل نے بھی ان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات کو وسعت دینے پر غور کیا گیا۔ یہ ملاقاتیں مشترکہ سیکیورٹی ترجیحات پر اہم بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ پاکستان کے مسلسل سفارتی اور عسکری رابطوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

Comments

200 حروف