BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
پاکستان

پاک بحریہ کے جہاز کی اپنے پہلے سفر کے دوران پاک ترک بحری مشقوں میں شرکت

  • ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام کا پاکستانی جنگی جہاز پی این ایس خیبر کا دورہ
شائع February 13, 2026 اپ ڈیٹ February 13, 2026 05:58pm

حال ہی میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہونے والے جہاز پی این ایس خیبر نے ترکیہ سے پاکستان کے اپنے پہلے سفر کے دوران ترک بحریہ کے ساتھ دوطرفہ بحری مشقوں میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پی این ایس خیبر نے ترکیہ کے اکساز نیول بیس کا دورہ کیا اور پاک بحریہ و ترک بحریہ کی دوطرفہ مشق ترگت رئیس میں حصہ لیا۔

بندرگاہ کے دورے کے دوران پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ آفیسر نے ترک سدرن سی ایریا کمانڈر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ اور علاقائی بحری استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام جن میں سدرن سی ایریا کمانڈر اور کمانڈر اکساز نیول بیس شامل تھے، انہوں نے پاکستانی جنگی جہاز کا دورہ بھی کیا۔

بندرگاہ کے دورے کے بعد پی این ایس خیبر نے ترک بحریہ کے جہاز ’ٹی سی جی ہیبیلیادہ اور ترک بحریہ کے ایس ایچ 70 ہیلی کاپٹر کے ساتھ مل کر مشق ترگت رئیس-XIII انجام دی۔ ان مشقوں میں مختلف بحری چالیں شامل تھیں جن کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اور مشترکہ بحری آپریشنز کی مشق کرنا تھا۔

مشقوں کی تکمیل پر پی این ایس خیبر اور ٹی سی جی ہیبیلیادہ نے مشرقی بحیرہ روم میں مشترکہ گشت بھی کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان مشقوں اور مشترکہ گشت کا کامیاب انعقاد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہری شراکت داری اور مضبوط دفاعی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments

200 حروف