BR100 Increased By (0.04%)
BR30 Increased By (0.04%)
KSE100 Increased By (0.11%)
KSE30 Increased By (0.08%)
BAFL 56.75 Increased By ▲ 0.28 (0.5%)
BIPL 24.86 Increased By ▲ 0.23 (0.93%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 12.89 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.88 Increased By ▲ 0.39 (2.23%)
DGKC 187.20 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
FABL 93.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 51.67 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 14.50 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.04 (-0.21%)
HBL 304.39 Increased By ▲ 0.61 (0.2%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.93 Increased By ▲ 0.08 (0.81%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.60 Increased By ▲ 0.43 (1.64%)
MLCF 90.96 Decreased By ▼ -0.27 (-0.3%)
OGDC 314.45 Increased By ▲ 1.06 (0.34%)
PAEL 35.10 Decreased By ▼ -0.14 (-0.4%)
PIBTL 14.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 238.07 Decreased By ▼ -1.55 (-0.65%)
PPL 220.90 Decreased By ▼ -0.46 (-0.21%)
PRL 91.30 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 90.80 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
SSGC 23.32 Increased By ▲ 0.02 (0.09%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.01 (-0.13%)
TPLP 12.68 Increased By ▲ 0.12 (0.96%)
TRG 55.76 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
UNITY 8.02 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
پاکستان

رمضان 2026 : سپارکو کی 19 فروری کو پہلے روزے کی پیش گوئی

  • رمضان 1447 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 17 فروری کو ہونے کا امکان
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کی ہے کہ پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے کیونکہ 18 فروری کو چاند نظر آنے کی توقع ہے۔ خلائی ادارے نے جمعہ کو بتایا کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 17 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوگی۔ ٍ

فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر 18 فروری 2026 کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے 48 منٹ ہوگی۔ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان وقفہ تقریباً 59 منٹ متوقع ہے، جس سے چاند کی رویت کے امکانات بہتر ہو جائیں گے۔

سپارکو کے مطابق دستیاب سائنسی ڈیٹا کی روشنی میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ 18 فروری کی شام کو نیا چاند انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا، جس کے نتیجے میں رمضان کا پہلا دن غالباً 19 فروری 2026 کو ہوگا، تاہم اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی تصدیق شدہ شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

یہ پیش گوئی محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) کے اعداد و شمار کے بھی عین مطابق ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فلکیاتی پیرامیٹرز کے تحت 18 فروری (29 شعبان) کی شام کو چاند نظر آنے کے بہتر امکانات موجود ہیں اور اس روز ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

Comments

Comments are closed.