BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

میزان بینک نے 31دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔31دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال میں میزان بینک نے 89 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل کیا جب کہ بینک کا ریٹرن آن ایکویٹی 34 فیصد رہا۔

اس بات کا اعلان میزان بینک کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے ا ے ادریس نے کی۔ میزان بینک کی یہ شاندار کارکردگی اپنے شیئر ہولڈرز کیلئے پائیدار ویلیوپیدا کرنے کیلئے بینک کے مسلسل عزم کی عکاسی ہے۔

بینک کی بنیادی فی حصص آمدنی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 56.62 روپے فی شیئر کے مقابلے میں 49.54 روپے فی شیئر رہی۔ بورڈآف ڈائریکٹرز نے حصص یافتگان کیلئے70 فیصد کے حساب سے 7 روپے فی شیئر کیش ڈیوڈنڈ دینے کی بھی منظوری دی۔ اس طرح 2025 میں بینک نے حصص یافتگان کو مجموعی طورپر 28روپے (280فیصد) کیش ڈیوڈنڈ دیا ہے۔ بینک حصص یافتگان کو 21روپے کیش ڈیوڈنڈ پچھلے 9 ماہ میں ادا کرچکا ہے۔

میزان بینک 19.2 فیصد کی کیپٹل ایڈوکیسی شرح کے ساتھ ایک مضبوط مالیاتی ادارہ ہے جو کہ اسٹیٹ بینک کی مقررہ 11.5 فیصد ریگولیٹری حد سے نمایاں طورپر زائد ہے۔ میزان بینک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3.2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے جو اسے پاکستان کی کی سب سے ویلیوایبل کمپنیوں میں شامل کرتی ہے۔

میزان بینک کا خالص پھیلاؤ گزشتہ سال کے 287 ارب روپے کے مقابلہ میں 252.5 ارب روپے رہاجس کی بنیادی وجہ کم پالیسی ریٹ کا ماحول ہے جبکہ اس کے برعکس بینک کی نان فنڈڈ آمدنی گزشتہ سال کے 28.9 ارب روپے کے مقابلے میں 13 فیصد اضافہ کے ساتھ 32.6 ارب روپے رہی۔ یہ کارکردگی بینک کی آمدنی کے ذرائع میں تنوع اور استحکام کی عکاسی ہے۔

میزان بینک کے مجموعی ڈپازٹس گزشتہ سال کے 2.58 ٹریلین کے مقابلہ میں 28فیصد اضافہ کے ساتھ سال کے آخر میں 3.30 ٹریلین سے زائد ہوچکے ہیں جو کہ اہم سنگِ میل ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کے آغاز سے اب تک میزان بینک کو 3.4ارب ڈالر کی رقوم موصول ہوچکی ہیں جوپوری انڈسٹری کی مجموعی آمدنی کا 29 فیصد ہیں۔

2025کے اختتام تک میزان بینک کی مجموعی فنانسنگ 1.69 ٹریلین روپے رہی۔بینک نے اثاثہ جاتی معیار کے حوالے سے بھی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھا ہے اور بینک کی غیر فعال فنانسنگ ریشو1.8 فیصدکی مثالی سطح پر رہی جوانڈسٹری میں کم ترین سطح میں شامل ہے۔ محتاط رسک مینجمنٹ پالیسیوں کے نتیجے میں میزان بینک کا غیر فعال فنانسنگ کوریج تناسب 146فیصد رہا۔سال کے دوران میزان بینک کے پورٹ فولیومیں نمایاں اضافہ ہوا اور 2024کے مقابلے میں 39فیصد اضافہ کے ساتھ 2.60ٹریلین رہا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف