BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پاکستان اور لیبیا کے درمیان علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال

  • ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص علاقائی سلامتی کی صورتحال، پر توجہ مرکوز کی گئی
شائع اپ ڈیٹ

لیبیا کی عرب مسلح افواج کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر نے لیبیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر اسامہ سعد حماد کے ہمراہ پیر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان و لیبیا کے درمیان پیشہ ورانہ اور دفاعی تعاون کے امکانات، پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان پائیدار روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور لیبیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے لیبیا میں امن، استحکام اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے پاکستان کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

اس سے قبل نور خان ایئر بیس پر آمد کے موقع پر فیلڈ مارشل حفتر کا استقبال فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کیا۔

لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ نے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھا کر شہداء کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

Comments

Comments are closed.