BR100 Increased By (0.89%)
BR30 Increased By (1.25%)
KSE100 Increased By (0.66%)
KSE30 Increased By (0.7%)
BAFL 58.67 Increased By ▲ 0.23 (0.39%)
BIPL 25.43 Increased By ▲ 0.23 (0.91%)
BOP 34.51 Increased By ▲ 0.52 (1.53%)
CNERGY 8.17 Increased By ▲ 0.06 (0.74%)
DFML 20.97 Increased By ▲ 0.13 (0.62%)
DGKC 196.09 Increased By ▲ 3.12 (1.62%)
FABL 89.99 Increased By ▲ 0.20 (0.22%)
FCCL 53.37 Increased By ▲ 0.54 (1.02%)
FFL 18.11 Increased By ▲ 0.16 (0.89%)
GGL 19.07 Increased By ▲ 0.10 (0.53%)
HBL 287.15 Increased By ▲ 1.65 (0.58%)
HUBC 215.38 Increased By ▲ 1.00 (0.47%)
HUMNL 10.80 Decreased By ▼ -0.08 (-0.74%)
KEL 8.13 Increased By ▲ 0.11 (1.37%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.16 (0.57%)
MLCF 87.51 Increased By ▲ 1.00 (1.16%)
OGDC 322.50 Increased By ▲ 2.54 (0.79%)
PAEL 40.24 Increased By ▲ 0.82 (2.08%)
PIBTL 17.15 Increased By ▲ 0.48 (2.88%)
PIOC 272.00 Increased By ▲ 5.94 (2.23%)
PPL 230.48 Increased By ▲ 2.30 (1.01%)
PRL 34.94 Increased By ▲ 0.26 (0.75%)
SNGP 99.49 Increased By ▲ 0.31 (0.31%)
SSGC 26.88 Increased By ▲ 0.28 (1.05%)
TELE 8.66 Increased By ▲ 0.38 (4.59%)
TPLP 8.77 Increased By ▲ 0.55 (6.69%)
TRG 70.09 Increased By ▲ 0.38 (0.55%)
UNITY 11.73 Increased By ▲ 0.06 (0.51%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279.76روپے پر بند
شائع February 2, 2026 اپ ڈیٹ February 2, 2026 08:23pm

انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279.76روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 279.77 روپے پر بند ہوئی تھی۔

پیر کوعالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر اپنی مضبوطی برقرار رکھنے میں کامیاب رہا، کیونکہ سرمایہ کار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کیون وارش کی قیادت میںفیڈرل ریزرو (امریکی مرکزی بینک)کیسا ہوگا جن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بینک کے بیلنس شیٹ کے حجم میں کمی کو ترجیح دیتے ہیں۔

جاپانی کرنسی ین بھی ایک بار پھر تاجروں کی توجہ کا مرکز بنی رہی جب جاپانی وزیراعظم سنائے تاکائچی نے ہفتے کے آخر میں ایک انتخابی تقریر کے دوران ین کی قدر میں کمی کے فوائد پر بات کی۔ ان کا یہ لہجہ ان کی اپنی وزارتِ خزانہ کے موقف سے متصادم تھا، جو کرنسی کی گرتی ہوئی قدر کو روکنے کے لیے کوشاں ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیون وارش کو فیڈرل ریزرو کا اگلا چیئرمین نامزد کرنے کے فیصلے نےقیمتی دھاتوں (سونا، چاندی)کی قیمتوں میں کمی کر دی جبکہ ڈالر نے گزشتہ ہفتے کے آغاز میں ہونے والے نقصانات پر قابو پا لیا۔

اگرچہ سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ کیون وارش شرحِ سود میں کٹوتی کی طرف مائل ہوں گے، تاہم ان سے یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ وہ فیڈرل ریزرو کی بیلنس شیٹ کو محدود کریں گے۔ عام طور پر بیلنس شیٹ میں کمی ڈالر کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس سے مارکیٹ میں کرنسی کی سپلائی کم ہو جاتی ہے۔

پیر کوایشیائی مارکیٹ کے آغاز پر امریکی ڈالر حاوی رہاجس کی وجہ سے یورو 1.20 ڈالرکی سطح سے کافی نیچے گر کر1.1848 ڈالرپر آ گیا۔ اسی طرح پاؤنڈا سٹرلنگ 0.05 فیصد کمی کے ساتھ 1.3680 ڈالر پر آگیا جبکہ ڈالر انڈیکس جمعہ کو 1 فیصد اضافے کے بعد 97.22 پر مستحکم رہا۔

Comments

200 حروف