BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ٹیلی نار اور فور برادرز گروپ کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ

  • یہ تعاون کسانوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنا کر زرعی پیداوار اور پائیداری میں اضافے کا اہم قدم ہے، چیف مارکیٹنگ آفیسر احسن میکن
شائع اپ ڈیٹ

ٹیلی نار پاکستان نے فور برادرز گروپ کے ساتھ اسٹریٹجک اشتراک کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد کسانوں کی تصدیق شدہ زرعی مداخل تک رسائی کو بہتر بنانا اور جدید کاشتکاری کو فروغ دینا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت ٹیلی نار کے پلیٹ فارمز خوشحال زمیندار اور ای کامرس پورٹل پی کے 7272 کو فور برادرز کے بیجوں اور زرعی حل کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

اس اقدام سے کسان شفاف قیمتوں پر معیاری اشیاء آن لائن خرید سکیں گے، جن کی گھر کی دہلیز پر فراہمی اور خوشحال زمیندارکے ماہرین کی مشاورت میسر ہوگی۔ ٹیلی نار پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر احسن میکن کے مطابق یہ تعاون کسانوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنا کر زرعی پیداوار اور پائیداری میں اضافے کا ایک اہم قدم ہے۔

ٹیلی نار پہلے ہی اے اے آر آئی اور کروپ ٹو ایکس جیسے اداروں کے ساتھ مل کر اے آئی پر مبنی موسم اور فصلوں کی ایڈوائزری فراہم کر رہا ہے۔ یہ نیا اشتراک پاکستان میں ایک موسمیاتی طور پر لچکدار اور جدید زرعی ماحولیاتی نظام کو مستحکم کرے گا۔

Comments

200 حروف