BR100 Decreased By (-0.39%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Decreased By (-0.35%)
KSE30 Decreased By (-0.44%)
BAFL 57.08 Increased By ▲ 0.24 (0.42%)
BIPL 27.20 Increased By ▲ 0.06 (0.22%)
BOP 34.25 Increased By ▲ 0.22 (0.65%)
CNERGY 9.99 Increased By ▲ 0.03 (0.3%)
DFML 18.29 Increased By ▲ 0.16 (0.88%)
DGKC 206.11 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
FABL 100.04 Decreased By ▼ -0.42 (-0.42%)
FCCL 54.40 Decreased By ▼ -0.30 (-0.55%)
FFL 16.64 Decreased By ▼ -0.05 (-0.3%)
GGL 25.23 Increased By ▲ 0.44 (1.77%)
HBL 301.32 Decreased By ▼ -1.03 (-0.34%)
HUBC 218.00 Decreased By ▼ -1.38 (-0.63%)
HUMNL 10.71 Increased By ▲ 0.31 (2.98%)
KEL 7.29 Decreased By ▼ -0.11 (-1.49%)
LOTCHEM 29.28 Decreased By ▼ -0.04 (-0.14%)
MLCF 93.95 Decreased By ▼ -0.41 (-0.43%)
OGDC 315.80 Decreased By ▼ -0.04 (-0.01%)
PAEL 42.92 Decreased By ▼ -0.28 (-0.65%)
PIBTL 16.65 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 305.99 Increased By ▲ 8.89 (2.99%)
PPL 219.20 Decreased By ▼ -0.58 (-0.26%)
PRL 49.90 Increased By ▲ 0.71 (1.44%)
SNGP 102.47 Decreased By ▼ -2.43 (-2.32%)
SSGC 27.68 Decreased By ▼ -0.57 (-2.02%)
TELE 8.72 Decreased By ▼ -0.07 (-0.8%)
TPLP 13.62 Increased By ▲ 0.35 (2.64%)
TRG 60.19 Increased By ▲ 0.05 (0.08%)
UNITY 10.40 Decreased By ▼ -0.03 (-0.29%)
WTL 1.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

نیب سکھر کی بیراج ری ہیبلیٹیشن منصوبے کی تحقیقات شروع کرنے کی تردید

  • شکایت ضرور موصول ہوئی ہے، مگر کسی قسم کی انکوائری نہیں ہورہی ہے، بیان
شائع اپ ڈیٹ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سکھر اور گڈو بیراج کی بحالی کے منصوبوں میں انکوائری سے متعلق میڈیا رپورٹس پر باقاعدہ وضاحت جاری کر دی ہے۔جمعرات کو جاری بیان میں نیب نے ان منصوبوں کے فنڈز میں مبینہ خرد برد کی کسی بھی قسم کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کی تردید کی ہے۔

نیب سکھر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں ایک شکایت موصول ہوئی ہے، تاہم واضح کیا کہ معاملہ ابھی انکوائری یا تفتیش کے مرحلے تک نہیں پہنچا۔ بیورو نے اپنے طے شدہ طریقہ کار (ایس او پیز) کے تحت مذکورہ شکایت مزید ضروری کارروائی کے لیے سندھ چیف سیکریٹری آفس کے ’اکاؤنٹیبلٹی فیسیلیٹیشن سیل کو ارسال کر دی ہے۔

نیب حکام نے 28 جنوری کو گردش کرنے والی میڈیا رپورٹس کو بیورو کی موجودہ شمولیت کے حوالے سے ”غیر مبہم طور پر غلط معلومات“ قرار دیا ہے۔

نیب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں ہونے والی کسی بھی پیش رفت سے عوام کو بیورو کے شفافیت کے پروٹوکول اور مروجہ قانون کے مطابق باخبر رکھا جائے گا۔

رواں ہفتے کے آغاز میں مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ نیب نے ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے سندھ بیراجز امپروومنٹ پراجیکٹ(ایس بی آئی پی) کے پراجیکٹ مینجمنٹ آفس (پی ایم او) کو سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 44 سے 59 کی تنصیب اور مالیاتی ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ایم او کو 26 جنوری تک یہ دستاویزات نیب سکھر میں جمع کرانے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایم او، محکمہ آبپاشی کے تحت سندھ بیراجز امپروومنٹ پراجیکٹ کے فریم ورک کے اندر قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد گڈو اور سکھر بیراجوں کی بحالی اور جدید کاری کے کام کی نگرانی اور اس پر عمل درآمد کرنا ہے۔

Comments

200 حروف