ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر ہفتے کو کھلے رہیں گے
- فیصلے کا مقصد محصولات کی بلا تعطل وصولی کو یقینی بنانا ہے، ایف بی آر کا اعلامیہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ لارج ٹیکس پیئر آفیسز (ایل ٹی اوز)، میڈیم ٹیکس پیئر آفیسز(ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس آفیسز(سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس آفیسز (آرٹی اوز) سمیت اس کی تمام فیلڈ فارمیشنز ہفتہ 31 جنوری 2026 کو کھلی رہیں گی۔
بدھ کو جاری ایف بی آر کے پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور محصولات (ریونیو) کی بلا تعطل وصولی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز مذکورہ تاریخ پر ٹیکسوں، ڈیوٹیز اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے فعال رہیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام فیلڈ دفاتر ہفتے کے روز معمول کے دفتری اوقات کے مطابق کام کریں گے۔
اس اقدام کا مقصد ٹیکس دہندگان کو اضافی سہولت فراہم کرنا ہے، بالخصوص ان لوگوں کے لیے جنہیں ڈیڈ لائن سے قبل دفتری خدمات کی ضرورت ہے۔


Comments