BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
پاکستان

پاکستان اور جرمنی کا اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

  • وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے جرمن سفیر اینا لیپل کی ملاقات
شائع January 28, 2026 اپ ڈیٹ January 28, 2026 03:40pm

پاکستان اور جرمنی نے تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مستقل رابطے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

فنانس ڈویژن سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج فنانس ڈویژن میں پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور ایک مستحکم، شفاف اور قابلِ پیش گوئی کاروباری ماحول کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا، جو طویل مدتی ترقی میں معاون ثابت ہو۔

وفاقی وزیر نے حکومت کے وسیع تر معاشی نقطہ نظر اور اصلاحاتی ترجیحات پر روشنی ڈالی اور میکرو اکنامک استحکام، مالیاتی پائیداری اور مسابقت پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے معاشی بحالی میں تعاون، برآمدی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور بیرونی جھٹکوں کے خلاف مدافعت کو بہتر بنانے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ان ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر بھی بات کی جن کا مقصد ہمہ گیر اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

مزید برآں فریقین نے حکومت کے محصولات اور ٹیکس اصلاحات کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جس میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے، ٹیکسوں کی ادائیگی میں بہتری لانے اور ٹیکنالوجی و ڈیٹا پر مبنی عمل کے ذریعے کارکردگی بڑھانے پر زور دیا گیا۔

وزیرِ خزانہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان اصلاحات کو انصاف کے فروغ، (معاشی) بگاڑ کو کم کرنے اور تمام معاشی شراکت داروں کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے تاکہ سرمایہ کاری اور دستاویزی معیشت کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔’

دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ پالیسی مقاصد کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان کے نفاذ کو معاشی ترقی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے مطابق رکھنے کے لیے مستقل رابطے کی بڑی اہمیت ہے۔

ملاقات میں وسیع تر علاقائی اور عالمی اقتصادی ماحول پر بھی بات کی گئی اور عالمی غیر یقینی صورتحال سے پیدا ہونے والے مشترکہ چیلنجز اور مواقع کو تسلیم کیا گیا۔ دونوں جانب نے اس بات کی اہمیت پر بھی زور دیا کہ تعاون، پالیسی کی تسلسل اور باہمی تفہیم کے ذریعے ان حالات میں رہنمائی حاصل کی جائے اور پائیدار اقتصادی نتائج کو فروغ دیا جائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان مضبوط اور طویل مدتی شراکت داری کو دوبارہ دہرایا اور اقتصادی اصلاحات، سرمایہ کاری کی فروغ، اور باہمی فائدہ مند تعاون کی حمایت میں قریبی ہم آہنگی اور تعمیری مکالمے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف