BR100 Decreased By (-0.16%)
BR30 Decreased By (-0.42%)
KSE100 Decreased By (-0.08%)
KSE30 Decreased By (-0.03%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.43 Increased By ▲ 0.94 (5.37%)
DGKC 187.91 Increased By ▲ 0.69 (0.37%)
FABL 93.30 Decreased By ▼ -0.41 (-0.44%)
FCCL 51.65 No Change ▼ 0.00 (0%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.90 Decreased By ▼ -0.14 (-0.74%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.26%)
HUBC 199.50 Increased By ▲ 0.54 (0.27%)
HUMNL 9.73 Decreased By ▼ -0.12 (-1.22%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.28 Increased By ▲ 0.11 (0.42%)
MLCF 91.17 Decreased By ▼ -0.06 (-0.07%)
OGDC 314.60 Increased By ▲ 1.21 (0.39%)
PAEL 34.99 Decreased By ▼ -0.25 (-0.71%)
PIBTL 14.28 Decreased By ▼ -0.43 (-2.92%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 220.45 Decreased By ▼ -0.91 (-0.41%)
PRL 89.71 Decreased By ▼ -1.51 (-1.66%)
SNGP 91.00 Increased By ▲ 0.13 (0.14%)
SSGC 23.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.42 Decreased By ▼ -0.19 (-2.5%)
TPLP 12.12 Decreased By ▼ -0.44 (-3.5%)
TRG 54.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.04%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
کاروبار اور معیشت

پیناڈول لکویڈ کی پیکجنگ میں توسیع، ہیلیون پاکستان کا 4.9 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

  • اسٹریٹجک سرمایہ کاری کا مقصد پیداواری صلاحیت میں اضافہ، آپریشنل کارکردگی کی بہتری اور پیناڈول لکویڈ مصنوعات کی بڑھتی مارکیٹ ڈیمانڈ کو پورا کرنا ہے
شائع اپ ڈیٹ

ہیلیون پاکستان لمیٹڈ (سابقہ گلیکسو سمتھ کلائن) نے پیناڈول لکویڈ کی پیکجنگ لائن کو وسعت دینے اور جدید بنانے کیلئے 3.58 ملین پاؤنڈ (4.9 ملین امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی منظوری دیدی ہے، یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی مانگ کے پیشِ نظر پیداواری صلاحیت بڑھانے اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

دوا ساز کمپنی نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق ہیلیون پاکستان لمیٹڈ اپنی پیناڈول لکویڈ پیکجنگ لائن کی توسیع اور اسے جدید بنانے کیلئے 3.58 ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتی ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے کہا کہ اس اسٹریٹجک سرمایہ کاری کا مقصد پیداواری صلاحیت میں اضافہ، آپریشنل کارکردگی کی بہتری اور پیناڈول لکویڈ مصنوعات کی بڑھتی مارکیٹ ڈیمانڈ کو پورا کرنا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس سرمایہ کاری اور اس سے متعلقہ فنانسنگ کی منظوری ہیلیون پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دے دی ہے جس میں جدید ترین پیکجنگ مشینری کی خریداری، موجودہ انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور کوالٹی کنٹرول کے نظام کو مزید بہتر بنانا شامل ہوگا۔

یہ اقدام ہیلیون پاکستان کے جدت پسندی کے عزم اور کنزیومر ہیلتھ کیئر کے شعبے میں طویل مدتی ترقی کی حکمت عملی کا عکاس ہے۔

ہیلیون پاکستان لمیٹڈ کو پاکستان میں 2015 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹر کیا گیا تھا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی کنزیومر ہیلتھ کیئر اور اوور دی کاؤنٹر ہیلتھ مصنوعات کی تیاری، مارکیٹنگ اور فروخت ہے

کمپنی ہیلیون نیدرلینڈز بی وی کی ذیلی کمپنی ہے جب کہ ہیلیون پی ایل سی اس کی اصل پیرنٹ کمپنی ہے۔

واضح رہے کہ 2023 میں بھی ہیلیون نے جامشورو سندھ میں واقع اپنی فیکٹری میں پیناڈول کے بنیادی پورٹ فولیو (بشمول پیناڈول 500 ملی گرام اور پیناڈول ایکسٹرا ٹیبلٹس) کی پیداوار کے لیے تقریباً 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

Comments

Comments are closed.