BR100 Increased By (1.46%)
BR30 Increased By (1.46%)
KSE100 Increased By (1.16%)
KSE30 Increased By (1.23%)
BAFL 57.93 Increased By ▲ 0.73 (1.28%)
BIPL 27.35 Increased By ▲ 0.46 (1.71%)
BOP 34.60 Increased By ▲ 0.91 (2.7%)
CNERGY 10.88 Increased By ▲ 0.27 (2.54%)
DFML 18.35 Increased By ▲ 0.30 (1.66%)
DGKC 212.78 Increased By ▲ 2.88 (1.37%)
FABL 101.60 Increased By ▲ 2.65 (2.68%)
FCCL 54.70 Increased By ▲ 0.96 (1.79%)
FFL 16.83 Increased By ▲ 0.37 (2.25%)
GGL 24.30 Increased By ▲ 0.48 (2.02%)
HBL 306.00 Increased By ▲ 3.58 (1.18%)
HUBC 222.10 Increased By ▲ 3.16 (1.44%)
HUMNL 10.70 Increased By ▲ 0.16 (1.52%)
KEL 7.47 Increased By ▲ 0.19 (2.61%)
LOTCHEM 30.05 Increased By ▲ 0.40 (1.35%)
MLCF 97.45 Increased By ▲ 1.09 (1.13%)
OGDC 321.79 Increased By ▲ 3.57 (1.12%)
PAEL 42.80 Increased By ▲ 1.03 (2.47%)
PIBTL 17.20 Increased By ▲ 0.39 (2.32%)
PIOC 301.07 Increased By ▲ 4.45 (1.5%)
PPL 223.50 Increased By ▲ 3.33 (1.51%)
PRL 52.05 Increased By ▲ 3.00 (6.12%)
SNGP 108.00 Increased By ▲ 1.87 (1.76%)
SSGC 29.61 Increased By ▲ 0.47 (1.61%)
TELE 9.01 Increased By ▲ 0.19 (2.15%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.46 (3.68%)
TRG 60.50 Increased By ▲ 0.28 (0.46%)
UNITY 10.17 Increased By ▲ 0.15 (1.5%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف ابھیشیک کی دھواں دھار بیٹنگ، بھارت نے ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی

  • سوریا کمار یادیو کی برق رفتار بیٹنگ، مسلسل دوسری ففٹی کے لیے صرف 25 گیندوں کا سہارا لیا
شائع اپ ڈیٹ

بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ گوہاٹی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں اوپنر ابھیشیک شرما کی محض 20 گیندوں پر 68 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کی بدولت بھارت نے 8 وکٹوں سے فتح سمیٹی۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جسپریت بمراہ کی تباہ کن باؤلنگ (14 رنز کے عوض 3 وکٹیں) کی مدد سے نیوزی لینڈ کو صرف 153 رنز تک محدود کر دیا۔

ہاردک پانڈیا نے ڈیوون کونوے کا شاندار کیچ پکڑ کر اور راچن رویندر کو آؤٹ کر کے کیویز کی کمر توڑ دی، جبکہ بمراہ نے پہلی ہی گیند پر ٹم سیفرٹ کی وکٹیں بکھیر دیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جواب میں بھارتی بلے بازوں نے 154 رنز کا ہدف محض 10 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ابھیشیک شرما نے صرف 14 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، جو یوراج سنگھ (12 گیندوں) کے بعد کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی دوسری تیز ترین ففٹی ہے۔

کپتان سوریا کمار یادو نے بھی جارحانہ مزاج برقرار رکھا اور 26 گیندوں پر 57 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ سنجو سیمسن کے صفر پر آؤٹ ہونے کے باوجود ابھیشیک اور سوریا کی پارٹنرشپ نے کیوی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا، جس سے اگلے ماہ ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے دفاعی عزائم مزید مستحکم ہو گئے ہیں۔

Comments

200 حروف