BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
پاکستان

درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے گرنے کے پیشِ نظر کراچی سرد اختتامِ ہفتہ کے لیے تیار

  • ماہر موسمیات کے مطابق شہر میں جنوری کے آخر تک سرد موسم کے ساتھ وقفے وقفے سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے
شائع اپ ڈیٹ

محکمہ موسمیات پاکستان ( پی ایم ڈی) نے ہفتے کو پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت پیر تک 10 ڈگری سے نیچے گر سکتا ہے۔

ماہر موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق جمعرات کو دوبارہ بارش کے بعد شہر جنوری کے آخر تک سرد اور خشک رہنے کے ساتھ وقفے وقفے سے ہواؤں کا سامنا کر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹری گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ اتوار کو یہ مزید گر کر 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ پیر کی رات تک درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہو کر 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان متوقع ہے۔

دن کے اوقات میں درجہ حرارت نسبتاً کم رہنے کی پیش گوئی ہے، جو اتوار تک 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان اور پیر کو 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

موجودہ سرد لہر اس مغربی ہوائی لہر کے بعد آئی ہے جو رواں ہفتے کے شروع میں شہر میں ہلکی اور کہیں درمیانی بارش اور تیز ہوائیں لائے، جس سے ہوا کے ساتھ محسوس ہونے والے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ اتوار کی رات سے منگل تک ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش اور برف باری کا امکان ہے، کیونکہ 25 جنوری کو ایک مغربی ہوائی لہر ملک کے مغربی حصوں کی طرف آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نیا موسمی نظام 26 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر ڈالنے کا امکان رکھتا ہے۔

Comments

200 حروف