BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

خیبرپختونخوا: بارش اور برف باری کے دوران حادثات: 7 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

  • پی ڈی ایم اے نے 22 جنوری سے اب تک بارشوں اور برف باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی
شائع اپ ڈیٹ

خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کے دوران حادثات میں 7 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 22 جنوری سے اب تک بارشوں اور برف باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 22 جنوری سے شروع ہونے والی بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں مختلف اضلاع میں افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اب تک 9 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔ جاں بحق افراد میں 7 بچے، ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

یہ حادثات چترال اپر، چترال لوئر، ملاکنڈ، شانگلہ اور خیبر کے اضلاع میں بارش، برفباری، برفانی تودے گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں گرنے کے باعث پیش آئے۔ بارشوں اور برف باری سے پانچ گھروں کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیشتر اضلاع میں بند ہونے والی شاہراہوں کو کھول دیا گیا ہے، تاہم چند بالائی علاقوں میں تاحال سڑکیں بند ہیں جنہیں کھولنے کے لیے مشینری اور ریسکیو ٹیمیں مصروفِ عمل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے جس میں خیمے، کمبل، بستر، میٹریسس، کچن سیٹس اور دیگر ضروری اشیائے زندگی شامل ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ امدادی سامان فوری طور پر متاثرین تک پہنچایا جائے اور امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

اس کے علاوہ متاثرہ ضلع چترال لوئر کی انتظامیہ کو جاں بحق افراد کے لواحقین کو جلد مالی امداد فراہم کرنے اور زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

Comments are closed.