BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
پاکستان

ڈی آئی خان: شادی کی تقریب میں خودکش حملہ، 7 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

  • جاں بحق افراد میں ایڈووکیٹ عبدالمجید لاگری محسود، وحید جگری، رحمان اللہ، شہزاد عبدلئی، عنایت اللہ اور چھوٹا وحید شامل
شائع اپ ڈیٹ

خیبرپٌختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل میں گزشتہ شب قریشی موڑ کے قریب شادی کی تقریب میں ہوئے مبینہ خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

آج نیوز کے مطابق مبینہ خودکش دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایڈووکیٹ عبدالمجید لاگری محسود، وحید جگری، رحمان اللہ، شہزاد عبدلئی، عنایت اللہ اور چھوٹا وحید شامل ہیں۔

زخمیوں میں وارث خان، نور عالم محسود، توحید اللہ، رحمان خان، سہیل خان برکی اور ندید اللہ شامل ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش ہوسکتا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں اور حتمی طور پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

ایڈووکیٹ عبدالمجید لاگری محسود کی شہادت پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار میں مکمل سوگ کا اعلان کیا گیا اور عدالتی کارروائی بھی معطل رہی۔

خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے درندوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی روا نہیں رکھی جائے گی اور ایسے بزدلانہ اقدامات ملک کے دہشت گردی کے خلاف پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

Comments

200 حروف