BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

خواتین کی قیادت میں کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ویكس نیٹ پشاور کا افتتاح

  • خواتین کا معاشی استحکام پائیدار ترقی اور جامع خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، مزمل اسلام
شائع اپ ڈیٹ

خواتین کی قیادت میں کاروباری سرگرمیوں اور برآمدات پر مبنی کاروبار کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر ویكس نیٹ پشاور کا باقاعدہ افتتاح ایک پروقار تقریب میں کیا گیا۔

تقریب کا افتتاح مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کیا جنہوں نے خواتین کاروباری شخصیات کو بااختیار بنانے اور جامع معاشی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

افتتاحی تقریب میں خواتین کاروباری شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام، سفارت کاروں، کاروباری تنظیموں کے نمائندگان، ترقیاتی شراکت داروں اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس بھرپور شرکت سے خواتین کی قیادت میں کاروبار اور ملکی معیشت میں ان کے اہم کردار میں قومی و بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی دلچسپی کا اظہار ہوا۔


ویكس نیٹ پشاور میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی 120 سے زائد خواتین کاروباری شخصیات اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں، جو مختلف شعبہ جات اور خطوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ نمائش میں دستکاری، ٹیکسٹائل، فیشن ملبوسات، زیورات، گھریلو آرائش، خوراک اور زرعی مصنوعات، کاسمیٹکس، لائف اسٹائل لوازمات اور دیگر ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی شاندار نمائش کی گئی ہے۔ ہر اسٹال خواتین کی جدت، تخلیقی صلاحیت، ثقافتی ورثے اور کاروباری جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔


افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ خزانہ مزمل اسلم نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین کاروباری شخصیات کو خریداروں سے رابطہ قائم کرنے، نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ خواتین کا معاشی استحکام پائیدار ترقی اور جامع خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

Comments are closed.