BR100 Increased By (0.89%)
BR30 Increased By (1.25%)
KSE100 Increased By (0.66%)
KSE30 Increased By (0.7%)
BAFL 58.67 Increased By ▲ 0.23 (0.39%)
BIPL 25.43 Increased By ▲ 0.23 (0.91%)
BOP 34.50 Increased By ▲ 0.51 (1.5%)
CNERGY 8.15 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 20.98 Increased By ▲ 0.14 (0.67%)
DGKC 196.16 Increased By ▲ 3.19 (1.65%)
FABL 89.99 Increased By ▲ 0.20 (0.22%)
FCCL 53.35 Increased By ▲ 0.52 (0.98%)
FFL 18.15 Increased By ▲ 0.20 (1.11%)
GGL 19.05 Increased By ▲ 0.08 (0.42%)
HBL 287.25 Increased By ▲ 1.75 (0.61%)
HUBC 215.50 Increased By ▲ 1.12 (0.52%)
HUMNL 10.80 Decreased By ▼ -0.08 (-0.74%)
KEL 8.16 Increased By ▲ 0.14 (1.75%)
LOTCHEM 28.07 Increased By ▲ 0.18 (0.65%)
MLCF 87.49 Increased By ▲ 0.98 (1.13%)
OGDC 322.69 Increased By ▲ 2.73 (0.85%)
PAEL 40.16 Increased By ▲ 0.74 (1.88%)
PIBTL 17.16 Increased By ▲ 0.49 (2.94%)
PIOC 272.00 Increased By ▲ 5.94 (2.23%)
PPL 230.10 Increased By ▲ 1.92 (0.84%)
PRL 34.94 Increased By ▲ 0.26 (0.75%)
SNGP 99.49 Increased By ▲ 0.31 (0.31%)
SSGC 26.88 Increased By ▲ 0.28 (1.05%)
TELE 8.66 Increased By ▲ 0.38 (4.59%)
TPLP 8.72 Increased By ▲ 0.50 (6.08%)
TRG 70.17 Increased By ▲ 0.46 (0.66%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیویشن کراچی نے 62 مختلف اقسام کے پرانے اور استعمال شدہ برانڈڈ موبائل فونز کی درآمد پر نئی کسٹمز ویلیوز مقرر کر دیں اور اس سلسلے میں پیر کو ویلیویشن رولنگ نمبر 2035 جاری کر دی گئی ہے۔ ان نئی قیمتوں کا اطلاق تجارتی بنیادوں پر بغیر کسی پیکنگ اور لوازمات کے درآمد کیے جانے والے ایپل، سام سنگ اور گوگل پکسل جیسے برانڈز کے استعمال شدہ فونز پر ہوگا۔

ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ سابقہ رولنگ ڈیڑھ سال سے زائد پرانی ہو چکی تھی اور اس میں طے شدہ قیمتیں اب بین الاقوامی مارکیٹ کی صورتحال کی عکاسی نہیں کر رہی تھیں، اس کے علاوہ آئی فون کے کئی نئے ماڈلز کو شامل کرنا اور پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں کمی (ڈپریشن) پر غور کرنا بھی ضروری ہو گیا تھا۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعات 25 اور 25 اے کے تحت درآمدی ڈیٹا اور مارکیٹ کے رجحانات کا تفصیلی تجزیہ کرنے کے بعد قیمتوں کے ازسرِ نو تعین کی مشق شروع کی گئی۔

یہ طے شدہ قیمتیں تجارتی بنیاد پر درآمد کیے جانے والے فونز پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے حساب کتاب کے لیے بنیادی حیثیت رکھیں گی، خواہ فون کی ظاہری حالت یا گریڈ کچھ بھی ہو۔ نئی رولنگ میں ایک اہم شرط یہ ہے کہ پرانے فونز پاکستان برآمد کیے جانے سے کم از کم چھ ماہ قبل ایکٹیویٹ ہو چکے ہوں اور درآمد کنندہ کو اس کی مدت کا اعلان کرنا ہوگا جس کی تصدیق کسٹمز افسران کریں گے۔

اگر کوئی ایسا برانڈ یا ماڈل درآمد کیا جاتا ہے جو اس فہرست میں درج نہیں تو کسٹمز حکام قانون کے مطابق اس کی قدر کا تعین خود کرنے کے مجاز ہوں گے۔ اس عمل کے دوران متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ متعدد میٹنگز کی گئیں اور ان کا موقف سننے کے ساتھ ساتھ گزشتہ 90 دنوں کے درآمدی ڈیٹا کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔

حکام نے واضح کیا کہ درآمد کنندگان کی جانب سے ڈکلیئر کی گئی قیمتیں مارکیٹ کی اصل قیمتوں سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں، اسی لیے ٹرانزیکشن ویلیو اور دیگر قانونی طریقوں کو ناکافی پاتے ہوئے آخر کار کسٹمز ایکٹ کی دفعہ 25(7) کے تحت مارکیٹ انکوائری کی گئی۔

اس انکوائری کے دوران مختلف مارکیٹوں کا دورہ کر کے اصل قیمتِ فروخت حاصل کی گئی اور پھر اس میں سے منافع اور دیگر اخراجات کی کٹوتی کے بعد حتمی سی اینڈ ایف قیمتیں مقرر کر دی گئیں ، تاکہ ٹیکسوں کی درست وصولی یقینی بنائی جا سکے۔

Comments

200 حروف