BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط

  • ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279.90 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279.90 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 279.91 روپے پر بند ہوئی تھی۔

بین الاقوامی سطح پر بدھ کو یورو اور سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر تین ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب آگیا۔ یہ گراوٹ وائٹ ہاؤس کی جانب سے گرین لینڈ کے حوالے سے دی گئی دھمکیوں کے بعد سامنے آئی، جس نے کرنسی سے لے کر وال اسٹریٹ کے حصص اور ٹریژری بانڈز تک، تمام امریکی اثاثوں میں بڑے پیمانے پر فروخت کے رجحان کو جنم دیا۔

جاپانی ین بھی اسی طرح دباؤ کا شکار رہا جب جاپانی حکومتی بانڈز کا منافع ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔ یہ صورتحال سرمایہ کاروں کی اس تشویش کے باعث پیدا ہوئی جو وزیرِ اعظم ثنائی تاکائیچی کے مالیاتی اسراف اور اگلے ماہ ہونے والے قبل از وقت انتخابات میں اپنے مینڈیٹ کو وسعت دینے کی کوششوں کے باعث پیدا ہورہی ہے۔

راتوں رات ڈالر کی قدر میں کمی کے رجحان میں تیزی آئی اور ڈالر انڈیکس میں 0.53 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جو گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران اس کی ایک دن کی بدترین کارکردگی ہے۔

بدھ کو یہ انڈیکس 98.541 کی سطح پر برقرار رہا۔

منگل کو ایک موقع پر امریکی ڈالر یورپی کرنسی (یورو) کے مقابلے میں 1 فیصد سے زیادہ گرا اور 1.1770 ڈالر فی یورو کی سطح تک جا پہنچا جو 30 دسمبر کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق اس کا لین دین 1.1720 ڈالر پر ہو رہا تھا۔

تیل کی قیمتیں، جو کرنسی کی برابری کا ایک اہم اشارہ ہیں، بدھ کے روز گر گئیں کیونکہ امریکی خام تیل کے ذخائر میں متوقع اضافے نے قازقستان کے دو بڑے شعبوں میں پیداوار کی عارضی رُکاؤٹ اور گرین لینڈ پر کنٹرول کے لیے امریکی ٹیرف کے خطرات کے جغرافیائی سیاسی دباؤ پر سبقت حاصل کر لی۔

برنٹ فیوچر عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 45 منٹ پر 76 سینٹ یا 1.2 فیصد گر کر 64.16 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی ) خام تیل کا معاہدہ 60 سینٹ یا 1 فیصد کمی کے ساتھ 59.76 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

Comments

Comments are closed.