BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ان ڈرائیو اور کریو مارٹ کے اشتراک سے گروسری ڈلیوری سروس کا آغاز

  • نئی سروس کے ذریعے صارفین ان ڈرائی ایپ کے اندر ہی روزمرہ کی ضروری اشیاء آرڈر کر سکیں گے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی موبیلیٹی اور سروسز پلیٹ فارم ان ڈرائیو نے پاکستان میں اپنی خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیتے ہوئےکریومارٹ کے ساتھ اشتراک میں ان ڈرائیو گروسریز کا آغاز کردیا ہے۔

اس نئی سروس کے ذریعے صارفین ان ڈرائی ایپ کے اندر ہی روزمرہ کی ضروری اشیاء آرڈر کر سکیں گے جس سے کراچی میں تیز، قابل اعتماد اور کم قیمت پر گروسری ڈیلیوری ممکن ہو سکے گی۔ اس سروس کو 2026 کے دوران لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔

یہ توسیع پاکستان کی مارکیٹ کے لیے موزوں ایک سپر ایپ تشکیل دینے کے ان ڈرائیو کے اسٹریٹجک روڈ میپ کی عکاس ہے جہاں موبیلیٹی، ڈلیوری اور روزمرہ ضروریات ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا ہوں گی۔ ایپ میں گروسری ڈیلیوری کو شامل کر کے ان ڈرائیو کا مقصد صارفین کی وابستگی بڑھانا،مختلف طرح خدمات کو شامل کرنا اور صارفین کو شفافیت، انصاف اور انتخاب پر مبنی یکساں تجربہ فراہم کرنا ہے۔

ان ڈرائیوکے ہیڈ آف کیو کامرس سروسز نورکن رزالییف نے کہا کہ اس سروس کا آغاز مقامی کاروباروں، ڈلیوری پارٹنرز اور صارفین کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، ہمارا ہدف ایک ایسا ایکو سسٹم تشکیل دینا ہے جس میں ہر فرد ڈیجیٹل معیشت میں حصہ لے سکے اور اس سے فائدہ اٹھا سکے۔

کریو مارٹ کے ساتھ اشتراک کے تحت، جو ڈارک اسٹورز پر مبنی ایک نمایاں کیو کامرس پلیٹ فارم ہے ان ڈرائیو گروسریز صارفین کو 7,500 سے زائد مصنوعات فراہم کرے گا، جس میں تازہ سبزیاں و پھل، تازہ گوشت، ڈیری مصنوعات، اسنیکس اور گھریلواستعمال کی اشیاء شامل ہیں۔ اوسط ڈلیوری وقت 20 سے 30 منٹ رکھا گیا ہے جبکہ صارفین خصوصی آفرز، رعایتوں اور 599 روپے سے زائد آرڈرز پر بغیر کسی سروس فیس کے مفت ڈیلیوری سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

کریو مارٹ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر قاسم شروف نے کہا کہ ان ڈرائیو کے ساتھ شراکت داری پاکستان میں گروسری ڈلیوری کے نظام میں ایک نمایاں پیشرفت ہے۔ دونوں کمپنیاں مل کر آپریشنل رفتار اور ٹیکنالوجی کی وسعت کو یکجا کر رہی ہیں تاکہ 20 سے 30 منٹ میں گروسری ڈلیوری کو سہولت کا نیا معیار بنایا جا سکے، وہ بھی روزانہ کم ترین قیمتوں کے ساتھ، کیونکہ سہولت مہنگی نہیں ہونی چاہیے۔

Comments

Comments are closed.