BR100 Increased By (0.89%)
BR30 Increased By (1.25%)
KSE100 Increased By (0.63%)
KSE30 Increased By (0.69%)
BAFL 58.68 Increased By ▲ 0.24 (0.41%)
BIPL 25.49 Increased By ▲ 0.29 (1.15%)
BOP 34.46 Increased By ▲ 0.47 (1.38%)
CNERGY 8.18 Increased By ▲ 0.07 (0.86%)
DFML 20.98 Increased By ▲ 0.14 (0.67%)
DGKC 196.16 Increased By ▲ 3.19 (1.65%)
FABL 90.00 Increased By ▲ 0.21 (0.23%)
FCCL 53.36 Increased By ▲ 0.53 (1%)
FFL 18.14 Increased By ▲ 0.19 (1.06%)
GGL 19.10 Increased By ▲ 0.13 (0.69%)
HBL 288.34 Increased By ▲ 2.84 (0.99%)
HUBC 215.65 Increased By ▲ 1.27 (0.59%)
HUMNL 10.93 Increased By ▲ 0.05 (0.46%)
KEL 8.15 Increased By ▲ 0.13 (1.62%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.16 (0.57%)
MLCF 87.50 Increased By ▲ 0.99 (1.14%)
OGDC 322.75 Increased By ▲ 2.79 (0.87%)
PAEL 40.20 Increased By ▲ 0.78 (1.98%)
PIBTL 17.17 Increased By ▲ 0.50 (3%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 6.94 (2.61%)
PPL 230.15 Increased By ▲ 1.97 (0.86%)
PRL 34.86 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
SNGP 99.49 Increased By ▲ 0.31 (0.31%)
SSGC 27.00 Increased By ▲ 0.40 (1.5%)
TELE 8.71 Increased By ▲ 0.43 (5.19%)
TPLP 8.69 Increased By ▲ 0.47 (5.72%)
TRG 70.05 Increased By ▲ 0.34 (0.49%)
UNITY 11.73 Increased By ▲ 0.06 (0.51%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
پاکستان

سندھ میں اساتذہ کے ٹرانسفر کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے ای ٹرانسفر سسٹم کا آغاز

  • اب اساتذہ اپنے تبادلے کی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکیں گے
شائع January 14, 2026 اپ ڈیٹ January 14, 2026 09:44pm

سندھ کے محکمۂ تعلیم نے اساتذہ اور ملازمین کے تبادلوں کے لیے ای ٹرانسفر سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بات محکمۂ تعلیم سندھ نے بدھ کے روزبتائی ہے۔

ای ٹرانسفر سسٹم 15 جنوری سے باضابطہ طور پر فعال ہو جائے گا اور موثر نتائج کے حصول کے لیے اسے مرحلہ وار توسیع دی جائے گی۔

محکمۂ اسکول ایجوکیشن کو ڈیجیٹل بنانے کے عمل کے تحت ای ٹرانسفر سسٹم کی صوبائی کابینہ نے منظوری دی ہے۔

پہلے مرحلے میں یہ نظام اساتذہ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جس کے بعد اسے محکمۂ تعلیم کے تمام ملازمین تک توسیع دی جائے گی۔

اب اساتذہ اپنے تبادلے کی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکیں گے اور گھر بیٹھے اپنی درخواستوں کی صورتحال بھی دیکھ سکیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ تبادلے کے نظام کو آن لائن کرنے سے شفافیت اور میرٹ کو فروغ ملے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایات پر محکمۂ تعلیم سندھ نے روایتی تبادلہ نظام کو ڈیجیٹل عمل سے تبدیل کر دیا ہے۔

اس اقدام سے وقت کی بچت، اخراجات میں کمی اور غیر ضروری انتظامی رکاوٹوں کے خاتمے کی توقع ہے۔

اس وقت محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ میں مجموعی طور پر 133,547 اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں 105,258 پرائمری اسکول اساتذہ اور 28,289 جونیئر ایلیمنٹری اسکول اساتذہ شامل ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ تعلیمی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتظامی کارکردگی اور شفافیت میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای ٹرانسفر سسٹم اساتذہ کے تبادلوں میں اقربا پروری اور تاخیر کے خاتمے میں موثر ثابت ہوگا۔

Comments

200 حروف