BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.97 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ رہا جس کے نتیجے میں ڈالر 280 روپے کی سطح سے 279 روپے کی سطح پر واپس آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.97 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ مقامی کرنسی منگل کو 280.00 روپے پر بند ہوئی تھی۔

بین الاقوامی سطح پر بدھ کو ایشیائی تجارت کے ابتدائی اوقات میں امریکی ڈالر کی قدر بحال ہو کر تقریباً ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ یہ اضافہ امریکہ میں صارفین کی قیمتوں کے اشاریہ (سی پی آئی) کے اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد ہوا جو کہ بڑی حد تک توقعات کے مطابق رہے۔ اس سے ان توقعات کو تقویت ملی ہے کہ فیڈرل ریزرو اس ماہ کے آخر میں شرح سود کو برقرار رکھے گا، باوجود اس کے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے شرح سود کم کرنے کے لیے غیر معمولی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

امریکی ڈالر انڈیکس 0.3 فیصد اضافے سے 99.18 پر ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح پیر کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ ہوا، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈ چیئرمین جیروم پاول کو فوجداری کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

منگل کو عالمی مرکزی بینکوں کے سربراہان اور وال اسٹریٹ کے بڑے بینکوں کے چیف ایگزیکٹوز نے جیروم پاول کی حمایت میں بیانات دیے۔

منگل کو جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں دسمبر کے دوران صارف قیمتوں میں ماہانہ بنیاد پر 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ بالخصوص کرایوں اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہوا جبکہ نومبر میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث افراطِ زر کو مصنوعی طور پر کم کرنے والے اثرات بھی ختم ہونا شروع ہوگئے۔

ان اعدادوشمار کے بعد یہ توقعات مزید مضبوط ہوگئیں کہ فیڈرل ریزرو رواں ماہ شرحِ سود میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔ سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق فیڈ فنڈز فیوچرز اس بات کا 95.6 فیصد امکان ظاہر کررہے ہیں کہ امریکی مرکزی بینک 28 جنوری کو ختم ہونے والے اپنے آئندہ دو روزہ اجلاس میں شرحِ سود برقرار رکھے گا، جو ایک دن پہلے کی سطح کے برابر ہے۔

Comments

Comments are closed.