BR100 Increased By (0.1%)
BR30 Decreased By (-0.18%)
KSE100 Increased By (0.06%)
KSE30 Increased By (0.07%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.46 Increased By ▲ 0.11 (0.36%)
CNERGY 13.11 Decreased By ▼ -0.01 (-0.08%)
DFML 16.71 Increased By ▲ 0.81 (5.09%)
DGKC 192.65 Increased By ▲ 0.20 (0.1%)
FABL 94.40 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
FCCL 52.85 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
FFL 14.68 Decreased By ▼ -0.04 (-0.27%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 307.35 Increased By ▲ 1.25 (0.41%)
HUBC 201.88 Increased By ▲ 0.46 (0.23%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.55 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 93.45 Increased By ▲ 0.29 (0.31%)
OGDC 315.50 Decreased By ▼ -1.23 (-0.39%)
PAEL 35.59 Decreased By ▼ -0.04 (-0.11%)
PIBTL 14.88 Increased By ▲ 0.20 (1.36%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.73 Decreased By ▼ -2.18 (-0.96%)
PRL 93.44 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
SNGP 91.89 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
SSGC 23.79 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.82 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 56.95 Increased By ▲ 0.39 (0.69%)
UNITY 8.10 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

نجکاری کمیشن کے ایچ بی ایف سی ایل، روزویلٹ ہوٹل اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلے

  • ایچ بی ایف سی ایل کی حصص کی فروخت ختم کرنے کی ہدایت، روزویلٹ ہوٹل کے لیے نئی دلچسپی کے اظہار کے عمل کا آغاز، اسلام آباد ائیرپورٹ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی تجویز
شائع اپ ڈیٹ

نجکاری کمیشن ( پی سی ) کے 247 ویں اجلاس میں چند انتہائی کلیدی معاہدوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں جن میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ ( ایچ بی ایف سی ایل )، نیو یارک کے روزویلٹ ہوٹل، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی ائی اے پی ) اور پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ( ڈسکوز) کا دوسرا بیچ شامل ہے۔

بورڈ نے ایچ بی ایف سی ایل میں 51 فیصد حصص کی جاری مذاکراتی فروخت ختم کرنے کی سفارش کی، کیونکہ پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی لمیٹڈ ( پی ایم آر سی ایل ) واحد بولی دہندہ کے طور پر سامنے آئی، جس نے 4.2 ارب روپے کی بولی دی، جو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری ( سی سی او پی) کے منظور شدہ 13.55 ارب روپے کے ریفرنس پرائس سے کافی کم تھی۔

بورڈ نے نئے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کے ساتھ نجکاری کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا مشورہ دیا۔

روزویلٹ ہوٹل کے حوالے سے بورڈ نے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کے عمل کو منسوخ کیا اور نئے اظہار دلچسپی کے لیے ہدایات جاری کیں تاکہ مسابقتی عمل یقینی بنایا جا سکے، کیونکہ قانونی اور تکنیکی جانچ کے بعد دلچسپی رکھنے والے فریقین کی تعداد سات سے دو رہ گئی تھی۔

بورڈ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی اور کھلے مسابقتی عمل کے تحت کنسیشن پر مبنی ماڈل کی تجویز پیش کی۔

مزید برآں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( حیسکو ) اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی ( سیپکو ) کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی، جو رائفی سین انویسٹمنٹ کے ذریعے جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے گی۔

بورڈ نے شفافیت کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ تمام ٹرانزیکشنز کو منظم اور شفاف مسابقتی عمل کے ذریعے انجام دیا جائے گا تاکہ قومی خزانے کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.