BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے 6 بائیو گیس پلانٹس کی منظوری دے دی

  • لاہور میں 4 اور فیصل آباد میں 2 پلانٹس لگائے جائیں گے, کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ بھی شروع کرنے کا فیصلہ
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں صاف توانائی کے منصوبوں کے عملی آغاز کے طور پر چھ بائیو گیس پلانٹس لگانے کی منظوری دے دی ہے، جن میں سے چار پلانٹس لاہور اور دو فیصل آباد میں لگائے جائیں گے۔

یہ منظوری وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت صاف توانائی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں دی گئی، جس میں حکام نے پنجاب میں صاف توانائی کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بائیو گیس پلانٹس ماحول دوست حل کے فروغ کے ساتھ ساتھ کسانوں کی معاونت میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔

بریفنگ کے مطابق بائیو گیس پلانٹس سے گھریلو استعمال کے لیے سستی گیس فراہم کی جائے گی جبکہ زرعی فصلوں کے لیے بائیو کھاد بھی تیار ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے چھوٹے پیمانے کے بائیو گیس پلانٹس کے لیے قابلِ عمل منصوبہ طلب کیا اور کثیر ایندھن بائیو ریفائنری کے قیام کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں لاہور میں ’ویسٹ ٹو انرجی‘ (کچرے سے بجلی بنانے) کا منصوبہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس منصوبے سے سستی بجلی پیدا کی جائے گی جو الیکٹرک بسوں اور میٹرو بس سسٹم چلانے کے کام آئے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

مزید برآں وزیراعلیٰ نے ماڈل ولیج پروگرام کے تحت بائیو گیس پلانٹس کے تین پائلٹ پراجیکٹس شامل کرنے کی بھی منظوری دی، جس کا مقصد دیہی ترقی کے اقدامات میں صاف توانائی کے حل کو شامل کرنا ہے۔

Comments

Comments are closed.