BR100 Increased By (0.24%)
BR30 Increased By (0.4%)
KSE100 Increased By (0.31%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 58.17 Increased By ▲ 0.48 (0.83%)
BIPL 27.00 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
BOP 33.49 Increased By ▲ 0.10 (0.3%)
CNERGY 10.74 Increased By ▲ 0.13 (1.23%)
DFML 17.78 Increased By ▲ 0.03 (0.17%)
DGKC 207.31 Increased By ▲ 0.08 (0.04%)
FABL 100.36 Increased By ▲ 0.54 (0.54%)
FCCL 54.18 Increased By ▲ 0.12 (0.22%)
FFL 16.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 22.91 Decreased By ▼ -0.88 (-3.7%)
HBL 303.67 Increased By ▲ 2.37 (0.79%)
HUBC 217.12 Decreased By ▼ -0.10 (-0.05%)
HUMNL 10.62 Increased By ▲ 0.19 (1.82%)
KEL 7.18 Decreased By ▼ -0.01 (-0.14%)
LOTCHEM 26.97 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
MLCF 94.87 Decreased By ▼ -0.72 (-0.75%)
OGDC 314.04 Increased By ▲ 0.04 (0.01%)
PAEL 42.27 Increased By ▲ 0.15 (0.36%)
PIBTL 17.04 Increased By ▲ 0.03 (0.18%)
PIOC 269.45 Decreased By ▼ -0.40 (-0.15%)
PPL 216.21 Increased By ▲ 1.06 (0.49%)
PRL 60.14 Increased By ▲ 3.51 (6.2%)
SNGP 102.89 Increased By ▲ 1.97 (1.95%)
SSGC 25.28 Increased By ▲ 0.10 (0.4%)
TELE 8.25 Decreased By ▼ -0.06 (-0.72%)
TPLP 13.37 Increased By ▲ 0.64 (5.03%)
TRG 60.85 Decreased By ▼ -0.95 (-1.54%)
UNITY 9.96 Decreased By ▼ -0.07 (-0.7%)
WTL 1.19 No Change ▼ 0.00 (0%)

ترک کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں بڑھتی ہوئی دلچسپی زور پکڑ رہی ہے، کیونکہ بین الاقوامی مشاورتی فرم پی ڈبلیو سی ترکیہ نے پاکستان سے متعلق پوچھ گچھ اور باقاعدہ سرمایہ کاری کے مینڈیٹس میں واضح اضافے کی اطلاع دی ہے۔

انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے بیان کے مطابق یہ پیش رفت استنبول میں پاک-ترکیہ وژن برائے دوطرفہ اقتصادی تعاون کے عنوان سے رپورٹ کے اجراء کے موقع پر سامنے آئی۔ تقریب کا انعقاد مشترکہ طور پر ڈی ای آئی کے اور پی ڈبلیو سی ترکیہ نے کیا جو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام کے طور پر دوبارہ سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کررہا ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ، نوجوان اور تعلیم یافتہ افرادی قوت اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مراعات کو نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔

تقریب میں ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، ڈی ای آئی کے ترکیہ-پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین عطیلا ڈی یرلیکایا، پی ڈبلیو سی ترکیہ کے ریجنل سینئر پارٹنر جینک اولو، ترک ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سینئر حکام، اور ڈی ای آئی کے ترکیہ-پاکستان بزنس کونسل کے ارکان نے شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب میں ڈاکٹر یوسف جنید نے پاکستان کی معاشی استحکام، کرنسی کی مضبوطی اور سرمایہ کار دوست اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مویشی پالنے، ڈیری، قابلِ تجدید توانائی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کیے اور ترک کمپنیوں کو پاکستان میں درمیانی سے طویل مدتی شراکت داری کے امکانات تلاش کرنے کی ترغیب دی۔

عطیلا ڈی یرلیکایا نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور ترک سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کے سازگار سرمایہ کاری ماحول پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں ترک کمپنیوں کی کامیاب موجودگی اور کاروباری توسیع کا بھی ذکر کیا۔

پی ڈبلیو سی ترکیہ کے ریجنل سینئر پارٹنر جینک اولو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رپورٹ کا خلاصہ پیش کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ترک کمپنیوں کی بھرپور دلچسپی اور آمادگی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑی تعداد میں ترک کمپنیوں نے جامع جانچ پڑتال اور ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے پی ڈبلیو سی سے رابطہ کیا ہے۔

رپورٹ کی رونمائی کے بعد ایک پینل ڈسکشن بھی منعقد ہوئی۔

پینل کے شرکاء نے پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا، پاکستان میں کام کرنے کے اپنے مثبت تجربات شیئر کیے اور اپنے مقامی و بین الاقوامی آپریشنز میں پاکستانی ٹیلنٹ (افرادی قوت) کی مہارت اور ان کے کردار کی تعریف کی۔

Comments

Comments are closed.