BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

وسیع پیمانے پر زرعی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے ، ماہرین

  • پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام چوتھی وفاقی کانگریس ، ملک بھر سے چھوٹے زمینداروں، کاشتکاروں، مزدوروں اور سماجی کارکنوں کی شرکت
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی (پی کے آر سی) کی چوتھی وفاقی کانگریس ہفتے کو شروع ہوئی، جس میں ملک بھر سے چھوٹے زمینداروں، کاشتکاروں، مزدوروں اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔ اس دو روزہ اجلاس کا مقصد پاکستان کے بگڑتے ہوئے سیاسی، معاشی اور زرعی بحرانوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

یہ کانگریس تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے وفود کی شرکت کے باعث پی کے آرسی کے چھوٹے کسانوں اور مزارعین کے ایک قومی سطح کے اتحاد کے طور پر ابھرنے کی علامت بن گئی ہے۔پہلے دن کی نشستوں میں قرضوں پر مبنی معاشی پالیسیوں، ڈھانچہ جاتی عدم مساوات اور سیاسی عدم استحکام کے زراعت اور دیہی زندگی پر اثرات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

افتتاحی سیشن میں مقررین نے زمین کے حقوق، زرعی اصلاحات اور غذائی خودمختاری کے لیے پی کے آر سی کی دو دہائیوں سے زائد کی جدوجہد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومتی پالیسیوں میں نظر انداز کیے جانے اور بااثر اشرافیہ کے قبضے کی وجہ سے چھوٹے کاشتکار مسلسل پسماندگی کا شکار ہیں۔

سیاسی معیشت کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے فاروق طارق اور ڈاکٹر عمار علی جان نے عالمی سرمایہ کاری، آئی ایم ایف کی مسلط کردہ کفایت شعاری کی پالیسیوں، نو لبرل ڈھانچہ سازی اور سامراجی تنازعات کا تجزیہ کیا۔ انہوں نے دلیل دی کہ قرضوں پر مبنی پالیسیوں نے جہاں ایک طرف مزارعین اور مزدوروں کے استحصال میں اضافہ کیا ہے وہیں دوسری طرف ملک کی غذائی سیکیورٹی کو بھی کمزور کر دیا ہے۔


کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

Comments are closed.