BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پاک فضائیہ کا جدید ترین تیمور کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

  • میزائل 600 کلومیٹر تک کے فاصلے پر دشمن کے زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے
شائع اپ ڈیٹ


پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) ایئر فورس کے مطابق پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ کامیاب تجربہ قومی فضائیہ اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔

تيمور ایئر لانچ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک کے فاصلے پر دشمن کے زمینی اور بحری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ روایتی وار ہیڈ سے لیس ہے۔

جدید ترین نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس میزائل کو انتہائی کم اونچائی پر پرواز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ دشمن کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام سے مؤثر طریقے سے بچنے کے قابل ہے۔ اس کی انتہائی درست ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت پاکستان فضائیہ کی روایتی دفاعی طاقت اور آپریشنل لچک میں نمایاں اضافہ کرتی ہے جس سے ملک کے مجموعی دفاعی نظام کو مزید مضبوطی حاصل ہوتی ہے۔

کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی مہارت، جدت اور خود انحصاری کی نمایاں کامیابی کو اجاگر کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے اس کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس شاندار کامیابی پر سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کو بھی سراہا۔

ایئرچیف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نوعیت کی کامیابیاں تکنیکی خود کفالت کے حصول اور قابلِ اعتماد روایتی ڈیٹرنس برقرار رکھنے کے قومی عزم کی عکاس ہیں۔ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ پاک فضائیہ کی مسلسل عملی تیاری، تکنیکی برتری اور قومی سلامتی کے اہداف کے حصول کا عکاس ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مقامی سطح پر جدید ہتھیاروں کی تیاری قومی صلاحیت، عزم اور ادارہ جاتی مہارت کی واضح عکاس ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو ملکی دفاع کو مزید مضبوط کرنے اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی ذمہ دارانہ دفاعی پالیسی کو تقویت دینے والا اقدام قرار دیا۔

صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ یہ کامیابی قومی دفاع میں خود انحصاری کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی محنت، پیشہ ورانہ لگن اور قومی خدمت کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ دفاعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔

صدر اور وزیر اعظم کا پاکستان فضائیہ کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم د شہباز شریف نے پاک فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مقامی سطح پر جدید ہتھیاروں کی تیاری قومی صلاحیت، عزم اور ادارہ جاتی مہارت کی واضح عکاس ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو ملکی دفاع کو مزید مضبوط کرنے اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی ذمہ دارانہ دفاعی پالیسی کو تقویت دینے والا اقدام قرار دیا۔

صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ یہ کامیابی قومی دفاع میں خود انحصاری کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی محنت، پیشہ ورانہ لگن اور قومی خدمت کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ دفاعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔

وزیراعظم نے پاک فضائیہ کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور میزائل سسٹم پر کام کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم قابلِ تعریف ہے۔ تیمور ویپن سسٹم کی بدولت ملک کا دفاع مزید مستحکم ہو گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی، جدت اور خود انحصاری کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ آپریشنل تیاری، تکنیکی برتری اور قومی سلامتی کے مقاصد کے حصول کے لیے پاک فضائیہ کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔




Comments

Comments are closed.