BR100 Decreased By (-0.64%)
BR30 Decreased By (-0.93%)
KSE100 Decreased By (-0.53%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 56.49 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.98 Decreased By ▼ -0.14 (-0.46%)
CNERGY 12.76 Decreased By ▼ -0.22 (-1.69%)
DFML 18.24 Increased By ▲ 0.75 (4.29%)
DGKC 184.75 Decreased By ▼ -2.47 (-1.32%)
FABL 93.33 Decreased By ▼ -0.38 (-0.41%)
FCCL 51.08 Decreased By ▼ -0.57 (-1.1%)
FFL 14.34 Decreased By ▼ -0.15 (-1.04%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.07 (-0.37%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -1.79 (-0.59%)
HUBC 197.50 Decreased By ▼ -1.46 (-0.73%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.05 (-0.51%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.01 Decreased By ▼ -0.16 (-0.61%)
MLCF 89.34 Decreased By ▼ -1.89 (-2.07%)
OGDC 312.89 Decreased By ▼ -0.50 (-0.16%)
PAEL 34.89 Decreased By ▼ -0.35 (-0.99%)
PIBTL 14.45 Decreased By ▼ -0.26 (-1.77%)
PIOC 234.14 Decreased By ▼ -5.48 (-2.29%)
PPL 218.62 Decreased By ▼ -2.74 (-1.24%)
PRL 91.30 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 90.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.44%)
SSGC 22.97 Decreased By ▼ -0.33 (-1.42%)
TELE 7.41 Decreased By ▼ -0.20 (-2.63%)
TPLP 11.97 Decreased By ▼ -0.59 (-4.7%)
TRG 55.01 Decreased By ▼ -0.78 (-1.4%)
UNITY 7.98 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پاکستان کا بھارت میں اقلیتوں پر مظالم پر شدید تشویش کا اظہار، بین الاقوامی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ

  • بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت میں اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم تشویشناک ہیں، کرسمس کے موقع پر توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ترجمان نے محمد اخلاق قتل کیس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ریاست نے ملزمان کو بچانے کی کوشش کی جس نے مسلمانوں میں عدم تحفظ کے جذبات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ بھارت میں اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت میں کرسمس سے قبل مختلف مقامات پر ہجوم کی جانب سے کرسمس کی سجاوٹ کو نقصان پہنچانے کی متعدد رپورٹس سامنے آئیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے متاثرین کی فہرست افسوسناک حد تک طویل ہے۔

بین الاقوامی برادری کو ان واقعات پر توجہ دینی چاہیے اور بھارت میں کمزور طبقات کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔

Comments

Comments are closed.