BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے ’نام نہاد صومالی لینڈ خطے‘ کو تسلیم کرنے کی مذمت

  • اسرائیل نے جمعے کے روز صومالی لینڈ کو "آزاد اور خودمختار ریاست" کے طور پر تسلیم کیا اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے ہفتے کے روز وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے ”نام نہاد صومالی لینڈ کے علاقے“ کو تسلیم کرنے کے اسرائیل کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ”صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت“ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

اسرائیل نے جمعے کے روز صومالی لینڈ کو باضابطہ طور پر ایک ”آزاد اور خودمختار ریاست“ کے طور پر تسلیم کیا اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیل کی جانب سے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے نام نہاد صومالی لینڈ خطے کی آزادی کو تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتا ہے۔

”اس طرح کے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں اور نہ صرف برادر ملک صومالیہ بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔“

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ”اس طرح کے کسی بھی اقدام کو مسترد کرے، اور اسرائیل کو وسیع خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے سے روکے اور جارحیت سے باز رکھے“۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی صورت میں فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے جبری بے گھر کرنے کے لیے کسی بھی اقدام کو واضح طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد اور ایک خودمختار، آزاد فلسطینی ریاست کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

Comments

Comments are closed.