BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف ، یو اے ای کے صدر کا دوطرفہ سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

  • دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف ، متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان نے جمعہ کو اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ، آئی ٹی، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ گفتگو صدر شیخ محمد بن زاید اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی، جو پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا جس میں باہمی فائدہ مند ترقی کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے جاری تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو گہرا کرنے کے امکانات پر غور کیا۔

پی ایم او کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔

قبل ازیں صدر شیخ محمد بن زاید ، وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے۔ نور خان ایئربیس پر وزیراعظم، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

یو اے ای کے صدر کو شاندار استقبالیہ دیا گیا جے ایف 17 طیاروں نے شاہی طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر سلامی دی جب کہ 21 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

دورے کے اختتام پر یو اے ای کے صدر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ دریں اثنا حکومت پاکستان نے اس موقع پر خصوصی ویلکم سونگ بھی جاری کیا جو پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments

Comments are closed.