BR100 Decreased By (-0.32%)
BR30 Decreased By (-0.49%)
KSE100 Decreased By (-0.16%)
KSE30 Decreased By (-0.13%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.87 Increased By ▲ 0.24 (0.97%)
BOP 29.94 Decreased By ▼ -0.18 (-0.6%)
CNERGY 12.79 Decreased By ▼ -0.19 (-1.46%)
DFML 17.69 Increased By ▲ 0.20 (1.14%)
DGKC 187.18 Decreased By ▼ -0.04 (-0.02%)
FABL 93.40 Decreased By ▼ -0.31 (-0.33%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -0.15 (-0.29%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.86 Decreased By ▼ -0.18 (-0.95%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 199.50 Increased By ▲ 0.54 (0.27%)
HUMNL 9.77 Decreased By ▼ -0.08 (-0.81%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.08 Decreased By ▼ -0.09 (-0.34%)
MLCF 90.90 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
OGDC 314.80 Increased By ▲ 1.41 (0.45%)
PAEL 34.93 Decreased By ▼ -0.31 (-0.88%)
PIBTL 14.32 Decreased By ▼ -0.39 (-2.65%)
PIOC 238.48 Decreased By ▼ -1.14 (-0.48%)
PPL 219.98 Decreased By ▼ -1.38 (-0.62%)
PRL 91.38 Increased By ▲ 0.16 (0.18%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.15 Decreased By ▼ -0.15 (-0.64%)
TELE 7.48 Decreased By ▼ -0.13 (-1.71%)
TPLP 12.15 Decreased By ▼ -0.41 (-3.26%)
TRG 55.39 Decreased By ▼ -0.40 (-0.72%)
UNITY 7.96 Decreased By ▼ -0.06 (-0.75%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

بونڈی حملے کے بعد آسٹریلوی ریاست میں اسلحہ اور نفرت انگیز تقاریر سے متعلق سخت قوانین کی منظوری متوقع

  • نیو ساؤتھ ویلز کی پارلیمنٹ کا ایوانِ بالا منگل کو دہشت گردی اور دیگر قوانین میں ترمیمی بل منظور کرنے والا ہے
شائع اپ ڈیٹ

آسٹریلیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست نیو ساؤتھ ویلز بونڈی میں ہونے والے فائرنگ واقعے کے بعد اسلحہ قوانین کو مزید سخت کرنے، دہشت گرد تنظیموں کی علامتوں کی نمائش پر پابندی عائد کرنے اور ہنگامی حالت میں احتجاج کو محدود کرنے کے لیے قانون سازی کرنے جا رہی ہے، کیونکہ حکام یہودی مخالف حملے کے ردعمل میں اقدامات تیز کر رہے ہیں۔

دہشت گردی اور دیگر قوانین میں ترمیم کا بل منگل کے روز نیو ساؤتھ ویلز کی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا سے منظور ہونے کی توقع ہے۔

ریاست کی مرکز بائیں بازو کی لیبر حکومت نے تجویز دی ہے کہ زیادہ تر افراد کے لیے اسلحہ لائسنس کے تحت ہتھیاروں کی تعداد چار تک محدود کر دی جائے، جبکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ 10 اسلحہ رکھنے کی اجازت ہو گی۔

واضح رہے کہ 14 دسمبر کو بانڈی میں یہودیوں کے تہوار حنوکہ کی تقریب کے دوران ہونے والی اجتماعی فائرنگ میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اس ہولناک واقعے کے بعد اسلحہ قوانین کو سخت کرنے اور یہودی مخالف نفرت کے خلاف مؤثر کارروائی کے مطالبات زور پکڑ گئے تھے۔

Comments

Comments are closed.