9 مئی کے مقدمات میں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا
- دیگر دو رہنماؤں میں عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید شامل
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے ہفتے کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چار رہنماؤں بشمول ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں 10 ،10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اسے آج نیوز نے رپورٹ کیا ہے۔
دیگر دو رہنماؤں میں عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔
لاہور کی اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے گلبرگ کے علاقے میں پولیس کی گاڑیوں اور کلمہ چوک میں کنٹینرز جلانے سے متعلق مقدمات کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے کلمہ چوک کنٹینر نذرِآتش کرنے کے مقدمے میں 37 اور گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس میں 33 ملزمان کے خلاف فیصلے سنائے۔
اس سے قبل دن کے آغاز میں سابق وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں 17، 17 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
فیصلہ جج شاہ رُخ ارجمند نے سنایا۔
عدالت نے دونوں پر ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی پر سعودی عرب سے بلغاری جیولری سیٹ وصول کرنے اور اسے توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا الزام تھا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے الزامات کی تردید کی تھی۔


Comments
Comments are closed.