کاروبار اور معیشت
اسٹیٹ بینک کے زیرِ انتظام زرمبادلہ کے ذخائر 14.58 ارب ڈالر تک بڑھ گئے
- کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 5 دسمبر تک 19.62 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے جمعرات کو بتایا ہےکہ 5 دسمبر 2025 تک اس کے زیرِ انتظام زرمبادلہ کے ذخائر 14.58 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 12 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.03 ارب ڈالر تھے، جس سے ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 19.61 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی ( ای ایف ایف ) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فسیلٹی ( آر ایس ایف ) کے تحت 914 ملین ایس ڈی آر، یعنی تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
یہ رقم 12 دسمبر تک کے دورانیے کے لیے اگلے ہفتے کے اعداد و شمار میں شامل کی جائے گی۔


Comments