BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

ریکوڈک کیلئے امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ، دو ارب ڈالر کا آلات و خدمات کا پیکج متوقع

  • ریکوڈک منصوبہ دونوں ممالک کے لیے روزگار اور خوشحالی کے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے، امریکی سفیر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی نائب مشن چیف اور پاکستان میں قائم مقام سفیر نٹالی اے بیکر نے بدھ کے روز کہا کہ امریکی ایکزم بینک کی جانب سے ریکوڈیک منصوبے کے لیے منظور کیے گئے ایک ارب پچیس کروڑ ڈالر کے مالی تعاون سے امریکہ کی اعلیٰ معیار کی کان کنی کے آلات اور خدمات کی دو ارب ڈالر تک کی فراہمی ممکن ہوگی، جو منصوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں نٹالی اے بیکر نے بلوچستان میں تانبے اور سونے کے بڑے ذخائر پر مبنی ریکوڈک کان کنی منصوبے کے لیے اس اہم مالیاتی پیکج کو ایک سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں امریکہ اور پاکستان کی کمپنیوں کے درمیان، خصوصاً اہم معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں، تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ دونوں ممالک کے لیے روزگار اور خوشحالی کے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے۔ ان کے مطابق یہ مالی معاونت آئندہ سالوں میں منصوبے کے لیے ضروری آلات اور خدمات فراہم کرے گی، جس سے امریکہ میں چھ ہزار اور پاکستان میں سات ہزار پانچ سو ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے۔

نٹالی اے بیکر کے مطابق یہ کان مستقبل کے کان کنی منصوبوں کے لیے ایک کامیاب نمونہ ثابت ہوگی، جو امریکی برآمد کنندگان اور پاکستانی مقامی برادریوں دونوں کے لیے فائدہ مند ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس تعاون کی بدولت امریکی ساختہ کان کنی کی ٹیکنالوجی، مشینری اور آپریشنل خدمات پاکستان منتقل ہوں گی، جو دونوں ممالک میں ترقی کو آگے بڑھائیں گی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی وسیع تر خارجہ حکمت عملی کے مطابق ہے، جس میں تجارتی شراکت داریوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایسے معاہدوں کو امریکی سفارت کاری کا بنیادی ستون سمجھتی ہے۔

ریکوڈک منصوبہ، جو بارک گولڈ کے اشتراک سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ترقی کر رہا ہے، ابتدائی طور پر سالانہ دو لاکھ میٹرک ٹن تانبے کی پیداوار دے گا، جبکہ بعد کے مراحل میں یہ مقدار دوگنی ہو جائے گی۔ طویل مدت میں اس منصوبے سے ستر ارب ڈالر سے زیادہ کا کیش فلو حاصل ہونے کی توقع ہے، جو اسے دنیا کے منافع بخش ترین کان کنی منصوبوں میں شامل کرتا ہے۔

بٹالی اے بیکر نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف تانبے اور سونے تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد پاکستان کی اہم معدنیات کی صلاحیت کو کھولنا ہے، جو برقی گاڑیوں، قابل تجدید توانائی اور عالمی پائیدار صنعتوں کے لیے ناگزیر ہیں۔ منصوبے کے تحت پہلے سال میں دو ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر کی برآمدی آمدنی متوقع ہے، جو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا تقریباً دس فیصد بنتی ہے۔ اس سے ملک کی معیشت کو مضبوط سہارا ملے گا، تجارتی خسارہ کم ہوگا اور مزید غیر ملکی سرمایہ کاری متوجہ ہوگی۔

ریکوڈک منصوبہ بین الاقوامی فنانس کارپوریشن اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر سے زائد کے مجموعی مالیاتی پیکج کا حصہ ہے، جو اس منصوبے کی اہمیت اور عالمی اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.