ٹم ہارٹنز کی کراچی میں پہلی فرنچائز کا افتتاح 12 دسمبر کو ہوگا
- ٹِم ہارٹنز اپنی مخصوص کافی اور ڈونٹس کے لیے مشہور ہے
مشہور کینیڈین ملٹی نیشنل کافی اور فاسٹ فوڈ چین ٹم ہارٹنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 12 دسمبر 2025 کو کراچی میں پہلی بار اپنی فرنچائز شروع کرے گا۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں کمپنی نے کہا کہ ٹِم ہارٹنز کراچی میں قدم رکھنے کیلئےتیار ہے۔ 12 دسمبر کو ڈی ایچ اے فیز 8، کراچی میں دروازے کھل جائیں گے۔ ٹِمز میں ملاقات ہوگی!“
ٹِم ہارٹنز اپنی مخصوص کافی اور ڈونٹس کے لیے مشہور ہے اور یہ فوری تیار ہونے والے کھانوں، ناشتے کے مختلف آپشنز اور اسنیکس کی وسیع رینج بھی پیش کرتا ہے۔ یہ کمپنی ٹورنٹو میں قائم ریسٹورنٹ برانڈز انٹرنیشنل (آر بی آئی) کی ملکیت ہے، جو برگر کنگ اور پوپائز سمیت دیگر عالمی فاسٹ فوڈ برانڈز کی بھی مالک ہے۔
پاکستان میں ٹِم ہارٹنز کا پہلا کیفے فروری 2023 میں لاہور میں کھولا گیا تھا۔ فی الحال کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب آئٹمز کی قیمتیں 350 روپے سے 1,050 روپے کے درمیان ہیں۔
پاکستان میں ٹِم ہارٹنز کی 13 برانچیں موجود ہیں، جن میں اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور شامل ہیں۔
عالمی سطح پر ٹِم ہارٹنز کے 13 ممالک میں 5100 سے زائد ریسٹورنٹس ہیں، جن میں امریکہ، میکسیکو، اسپین، برطانیہ، مشرق وسطیٰ، چین، تھائی لینڈ اور فلپائن شامل ہیں۔


Comments
Comments are closed.