BR100 Increased By (0.85%)
BR30 Increased By (1.12%)
KSE100 Increased By (0.54%)
KSE30 Increased By (0.57%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.50 Increased By ▲ 0.30 (1.19%)
BOP 34.35 Increased By ▲ 0.36 (1.06%)
CNERGY 8.19 Increased By ▲ 0.08 (0.99%)
DFML 20.92 Increased By ▲ 0.08 (0.38%)
DGKC 195.75 Increased By ▲ 2.78 (1.44%)
FABL 89.96 Increased By ▲ 0.17 (0.19%)
FCCL 53.58 Increased By ▲ 0.75 (1.42%)
FFL 18.07 Increased By ▲ 0.12 (0.67%)
GGL 19.12 Increased By ▲ 0.15 (0.79%)
HBL 287.05 Increased By ▲ 1.55 (0.54%)
HUBC 215.70 Increased By ▲ 1.32 (0.62%)
HUMNL 10.90 Increased By ▲ 0.02 (0.18%)
KEL 8.15 Increased By ▲ 0.13 (1.62%)
LOTCHEM 27.90 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 87.60 Increased By ▲ 1.09 (1.26%)
OGDC 322.65 Increased By ▲ 2.69 (0.84%)
PAEL 40.05 Increased By ▲ 0.63 (1.6%)
PIBTL 17.06 Increased By ▲ 0.39 (2.34%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 6.94 (2.61%)
PPL 229.69 Increased By ▲ 1.51 (0.66%)
PRL 34.94 Increased By ▲ 0.26 (0.75%)
SNGP 99.45 Increased By ▲ 0.27 (0.27%)
SSGC 26.91 Increased By ▲ 0.31 (1.17%)
TELE 8.68 Increased By ▲ 0.40 (4.83%)
TPLP 8.73 Increased By ▲ 0.51 (6.2%)
TRG 70.14 Increased By ▲ 0.43 (0.62%)
UNITY 11.71 Increased By ▲ 0.04 (0.34%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
پاکستان

لاہور ایئرپورٹ کی توسیع ستمبر 2026 تک مکمل ہوگی

  • کراچی کی رن وے کی اپ گریڈیش جنوری 2026 میں کی جائیگی ، پی اے اے کا اعلان
شائع December 7, 2025 اپ ڈیٹ December 7, 2025 02:36pm

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے اور مسافروں کی سہولیات کو بہتر بنانے کے اہم منصوبے جاری ہیں۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل کی توسیع ستمبر 2026 تک مکمل ہونے کا شیڈول ہے، جبکہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی رن وے کی اپ گریڈیشن جنوری 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

پی اے اے نے مزید بتایا کہ اسکردو، گلگت اور چترال ایئرپورٹس پر آر این پی اے آر سسٹم کے تحت فلائٹ پروسیجرز جون 2026 تک نافذ کیے جائیں گے، جس سے موسمی حالات کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر اور منسوخی میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

ڈیرا اسماعیل خان، سکھر اور فیصل آباد میں نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹس کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے، جبکہ اسکردو ایئرپورٹ اور منڈی بہاؤالدین جنرل ایوی ایشن ایرروڈوم کی فیز ٹو اپ گریڈ اگلے سال شروع کی جائے گی۔

کراچی ایئرپورٹ پر نئے ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ریسکیو-فائر اسٹیشن کے لیے حتمی مقامات کی منظوری دی گئی ہے، جو ہوائی ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی کو مزید مضبوط کریں گے۔

پی اے اے کے مطابق یہ اقدامات پاکستان کے ہوابازی کے شعبے کو محفوظ، موثر اور قابل رسائی بنانے اور ملک بھر کے مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔


Comments

200 حروف