پہلا فاؤنڈیشنل بایو میکینکس کورس آج سے شروع ہوگا
- این سی اے میں شروع ہونے والے کورس میں 11 ٹیسٹ کرکٹر سمیت 27 شرکاء حصہ لیں گے
نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی معاونت سے پہلی مرتبہ فاؤنڈیشنل بایومیکینکس کورس کا انعقاد کرے گی ، یہ پروگرام کرکٹ کوچنگ اور کھلاڑیوں کی ترقی میں جدید اسپورٹس سائنس کے اطلاق کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
یہ دو روزہ کورس آج جمعرات سے این سی اے میں شروع ہوگا، جس میں 27 شرکاء حصہ لیں گے۔ ان میں 11 ٹیسٹ کرکٹر شامل ہیں، جن میں عبدالرّحمن، اعزاز چیمہ، اشرف علی، ہمایوں فرحت، اعجاز احمد جونیئر، عمران فرحت، محمد سلمان، سلمان بٹ، سید وجاہت اللہ، وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔
انسٹرکٹرز میں ڈاکٹر میاں محمد اویس، ڈاکٹر عمران عباس، شاہد اسلم اور دیگر این سی اے کوچز شامل ہیں، جو شرکاء کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں کائنیٹکس اور کائنیماٹکس کی تفصیلی آگاہی فراہم کریں گے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق یہ پروگرام خیالاتی تصورات کو عملی مشق کے ساتھ جوڑ کر شرکاء کو ایسے اوزار فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے جو کھلاڑی کی کارکردگی بہتر بنانے اور چوٹ کے خطرات کم کرنے میں مددگار ہوں۔


Comments
Comments are closed.