BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

چاول کی برآمدات کی صورتحال خراب ، رواں سال برآمد کنندگان کیلئے سنگین چیلنجز موجود، عبد الرحیم جانو

  • سیکٹر بھاری ٹیکس اور غیر یقینی پالیسی کا سامنا کر رہا ہے، گروپ چیئرمین رائس ایکسپورٹرز
شائع اپ ڈیٹ

گروپ چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن عبد الرحیم جانو نے کہا ہے کہ چاول کی برآمدات کی صورتحال خراب ہے اور رواں سال برآمد کنندگان کے لیے سنگین چیلنجز موجود ہیں، جن میں سے کئی نقصان میں کام کر رہے ہیں اور بمشکل اپنے انتظامی اخراجات پورے کر پا رہے ہیں۔

رائس ایکسپورٹرز کے وفد کے کراچی چیمبر کے دورے کے دوران منعقدہ اجلاس میں عبد الرحیم جانو نے خبردار کیا کہ موجودہ رجحانات تشویشناک ہیں، کیونکہ برآمدات کم ہو رہی ہیں اور شعبہ متعدد مسائل، بشمول بھاری ٹیکس اور پالیسی کے غیر یقینی پن کا سامنا کر رہا ہے۔

اس موقع پر سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو، بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا، صدر کراچی چیمبر ریحان حنیف، سینئر نائب صدر محمد رضا، جاوید جیلانی، عبدالقیم پراچہ، جنید اسماعیل مکڑا اور کے سی سی آئی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔

عبد الرحیم جانو نے یاد دلایا کہ جب انہوں نے چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا عہدہ سنبھالا تھا، پاکستان کی چاول کی برآمدات تقریباً 300 ملین امریکی ڈالر پر تھیں۔ ایسوسی ایشن کی فعال پروموشن جس میں تجارتی وفود، عالمی رابطے اور مارکیٹنگ سرگرمیاں جیسے بریانی فیسٹیول شامل ہیں کے نتیجے میں برآمدات میں اضافہ ہوا اور یہ تقریباً 4 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی تھیں، لیکن بدقسمتی سے اس سال یہ دوبارہ کم ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی چاول کے برآمد کنندگان، جو ریئل اسٹیٹ، اسٹاک مارکیٹ یا جمع شدہ رقم پر آمدنی جیسے متوازی کاروبار چلا رہے ہیں، ان پر بڑھتے ہوئے ٹیکسز عائد کیے جا رہے ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے اور چاول کی برآمدی سرگرمیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Comments

Comments are closed.