BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

رنگین شیشے اور غیر معیاری نمبر پلیٹس ، پولیس اہلکار بھی مستثنیٰ نہیں

  • اب وہی قوانین پولیس کی سرکاری گاڑیوں پر بھی لاگو ہوں گے جو عام شہریوں پر ہیں ، چیف ٹریفک آفیسر لاہور
شائع December 1, 2025 اپ ڈیٹ December 1, 2025 02:42pm

ٹریفک پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو اپنی گاڑیوں پر رنگین شیشے اور غیر معیاری نمبر پلیٹس استعمال کر رہے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او ) لاہور اطہر وحید نے حکم دیا ہے کہ اب وہی قوانین پولیس کی سرکاری گاڑیوں پر بھی لاگو ہوں گے جو عام شہریوں پر لاگو ہیں۔

سٹی ٹی او کے مطابق اگر پولیس اہلکار اور افسران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کریں گے تو انہیں بھی چالان اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر موجود سیاہ شیشے فوری طور پر ہٹائے جائیں، ورنہ ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

اسی طرح غیر معیاری نمبر پلیٹس کو فوری طور پر ہٹانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی و نے کہا کہ سینکڑوں پولیس گاڑیاں شہر میں سیاہ شیشوں اور غیر معیاری نمبر پلیٹس کے ساتھ گشت کر رہی ہیں، جو شہریوں کے لیے منفی مثال قائم کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے عام شہری قوانین کی پابندی کرتے ہیں، اسی طرح سرکاری افسران اور پولیس اہلکاروں کو بھی ٹریفک قوانین کی پیروی کرنی ہوگی۔ سی ٹی او لاہور نے تمام ٹریفک وارڈنز کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی گاڑی کو استثنا نہ دیا جائے اور قانون سب کے لیے یکساں رہے۔

Comments

Comments are closed.