پاکستان
جھنگ کے نامور وکیل سمیت چار افراد فائرنگ سے جاں بحق
- گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ وکیل منیر احمد سدھانہ شدید زخمی ہوئے
جھنگ میں سابق صدر جھنگ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن (جے ڈی بی اے) وکیل منیر احمد سدھانہ سمیت چار افراد دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، فائرنگ ان کی گاڑی پر کی گئی تھی۔
گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ وکیل منیر احمد سدھانہ شدید زخمی ہوئے۔
وکیل کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، لیکن وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ اسی واقعے میں ایک نامعلوم راہگیر بھی فائرنگ کا شکار ہو کر جاں بحق ہوا۔
حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ رپورٹ موصول ہونے کے فوراً بعد ڈپٹی کمشنر علی اکبر اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) بلال افتخار ٹراما سینٹر پہنچے۔ بعد ازاں پولیس نے منیر احمد خان سدھانہ کی لاش اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی۔


Comments
Comments are closed.