BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب نے پٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی پیداوار پر پابندی عائد کردی

  • ماحول کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی سرگرمی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اجلاس
شائع November 28, 2025 اپ ڈیٹ November 28, 2025 04:36pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت انسدادِ اسموگ کیلئے کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فضائی آلودگی پر قابو پانے اور صوبے میں صاف ماحول یقینی بنانے کے سلسلے میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں پٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کی پیداوار بھی مرحلہ وار بند کرنے کا اصولی فیصلہ ہوا۔ صوبے کے تمام سرکاری اداروں کے لیے یہ شرط بھی لازمی قرار دی گئی کہ مستقبل میں صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکلیں ہی خریدی جائیں۔

گھروں کی سطح پر پانی سے گاڑیاں دھونے پر مکمل پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب بھر میں جدید دنیا کی طرح رنگ دار کوڑے دان لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ماحول کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی سرگرمی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پلاسٹک یا زہریلا دھواں پیدا کرنے والی اشیاء جلانے پر سخت کارروائی اور سزائیں دینے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ورکشاپس مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اسموگ کے تدارک اور فضائی معیار کی بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ پیش کی۔

مریم اورنگزیب کے مطابق پنجاب کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ اے کیو آئی فورکاسٹ سسٹم سے اسموگ اور فضائی معیار کی بروقت نشاندہی ممکن ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسموگ گنز کے استعمال سے مقامی مقامات پر آلودگی میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں آلودگی کے خاتمے کا جامع آپریشن جاری ہے۔ لاہور اور مضافات میں فصلیں جلانے کے واقعات میں 88 فیصد کمی آئی ہے، اور ان واقعات کی روک تھام کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

پاکستان کا پہلا ایکو چیٹ بوٹ بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے ساتھ موبائل ایپلی کیشن اور عوامی ڈیش بورڈ بھی شروع کیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کے 18 اضلاع میں 41 ایئر کوالٹی مانیٹرز کام کر رہے ہیں جبکہ مزید 100 سینسرز کی تنصیب کے لیے اگلے سال کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔ پنجاب کے پہلے ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم کے ذریعے اب تک 3 لاکھ گاڑیوں کی ٹیسٹنگ مکمل کی جاچکی ہے۔ حکام نے آگاہ کیا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (پی ایس سی اے) میں ایک مستقل ماحولیاتی نگرانی کے لیے اسموگ وار روم قائم کیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 8,500 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے صنعتوں، گاڑیوں کی دھلائی کے اسٹیشنز اور گرد و غبار کے ہاٹ اسپاٹس کی ڈیجیٹل نگرانی جاری ہے۔ مزید بتایا گیا کہ 450 سے زائد آلودگی پھیلانے والی صنعتی یونٹس کو منہدم کیا گیا اور 23 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

حکام نے آگاہ کیا کہ صنعتی ماحولیاتی کنٹرول اقدامات جیسے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، نائٹ مانیٹرنگ سسٹمز اور آٹھ خصوصی نائٹ اسکواڈز اب مکمل طور پر فعال ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان اسکواڈز نے 100 سے زائد ایسے صنعتی یونٹس کو مسمار کیا جو ماحولیاتی نقصان کا باعث بن رہے تھے۔ علاوہ ازیں 2,200 اینٹوں کے بھٹوں کو مسمار کیا گیا اور 2,336 بھٹوں کو سیل کیا گیا ہے۔ حکام نے مزید آگاہ کیا کہ پنجاب نے پلاسٹک بیگز کے خلاف اپنی اب تک کی سب سے بڑی مہم شروع کی ہے، جس میں 26 ہزار کاروباری اداروں نے خطرناک پلاسٹک کے استعمال سے باز رہنے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں ٹائر جلانے، بیٹری جلانے اور فیٹ میلنک مراکز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہری گرین پنجاب ایپ، 1373 ہیلپ لائن اور ایکو واچ ایپ کے ذریعے شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ متعلقہ حکام نے آگاہ کیا کہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز میں آگاہی مہمات جاری ہیں اور پہلی بار صوبے میں پنجاب گرین اسکول سرٹیفیکیشن پروگرام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے درخت لگانے کی مہمات میں نمایاں پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا، جس کے تحت لاہور کے گرد 112 کلومیٹر کے رقبے میں 21 لاکھ درختوں کی سبز پٹی قائم کی گئی ہے۔ اضافی پودے لگانے میں رنگ روڈ کے ساتھ 2 لاکھ درخت، “لنگز آف لاہور” پروجیکٹ کے تحت 4 لاکھ درخت، ہیڈیرا میں 15 ہزار درخت، اور 30 پارکوں اور 40 کلومیٹر ریلوے ٹریک کے ساتھ بڑے پیمانے پر پودے شامل ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.