BR100 Increased By (0.29%)
BR30 Increased By (0.37%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مزید بہتر

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.55 پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.55 روپے پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 280.56 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر جمعرات کو امریکی ڈالر دباؤ میں رہا کیونکہ تھینکس گیونگ کی امریکی تعطیل سے قبل ٹریڈنگ کا حجم کم تھا اور سرمایہ کار آئندہ سال پر نظر جمائے ہوئے ہیں جہاں امریکی شرح سود میں کٹوتیوں کا ایک سلسلہ طے شدہ ہے۔

ین 0.4 فیصد مضبوط ہو کر فی ڈالر 155.87 پر آ گیا جبکہ یورو صبح کی ٹریڈنگ میں 1.16 ڈالر سے اوپر پہنچ گیا۔

نیوزی لینڈ کا ڈالر بھی تیزی سے ابھرا اور مرکزی بینک کے سخت لہجے اور مضبوط معاشی اعداد و شمار کے بعد 0.5714 ڈالر کی تین ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آسٹریلین ڈالر بھی مضبوطی دکھا رہا ہے کیونکہ بدھ کو توقع سے زیادہ مہنگائی کے اعداد و شمار نے اس امکان کو مزید تقویت دی کہ وہاں شرحِ سود میں نرمی کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔

آسٹریلیا کی 10 سالہ بانڈ ییلڈ 4.48 فیصد جی-10 ممالک میں سب سے زیادہ ہے، جس کی وجہ سے ماہرین کے مطابق آسٹریلین کرنسی اب بھی سستی دکھائی دیتی ہے۔

0.6526 ڈالر پر آسٹریلین ڈالر اس چینل کے وسط میں ہے جس میں وہ تقریباً 18 ماہ سے ٹریڈ ہو رہا ہے۔

اسٹرلنگ بھی معمولی بڑھ کر اکتوبر کے آخر کے بعد کی بلند ترین سطح 1.3256 ڈالر پر پہنچ گئی اور یہ اگست کے بعد ہفتہ وار بنیاد پر سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے کیونکہ برطانوی بجٹ نے ملکی مالیاتی صورتحال سے متعلق کچھ خدشات کم کیے ہیں۔

امریکی ڈالر انڈیکس 99.433 پر مستحکم رہا جو ایک ہفتہ قبل چھ ماہ کی بلند ترین سطح سے پیچھے ہٹنے کے بعد جولائی کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار کمی کی جانب گامزن ہے۔

Comments

Comments are closed.