BR100 Decreased By (-0.95%)
BR30 Decreased By (-1.6%)
KSE100 Decreased By (-0.82%)
KSE30 Decreased By (-0.83%)
BAFL 56.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.65%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.06 Decreased By ▼ -0.29 (-0.96%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.89 Decreased By ▼ -0.25 (-0.27%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.24 (-1.63%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.56 (-2.86%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.99 Decreased By ▼ -0.17 (-1.67%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.11 Decreased By ▼ -0.35 (-1.32%)
MLCF 90.90 Decreased By ▼ -2.26 (-2.43%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -3.73 (-1.18%)
PAEL 35.10 Decreased By ▼ -0.53 (-1.49%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 220.99 Decreased By ▼ -5.92 (-2.61%)
PRL 90.85 Decreased By ▼ -2.17 (-2.33%)
SNGP 90.55 Decreased By ▼ -1.29 (-1.4%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.60 (-2.52%)
TELE 7.52 Decreased By ▼ -0.28 (-3.59%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.15 Decreased By ▼ -0.41 (-0.72%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

سی بی ڈی پنجاب نے 1.8 ارب ڈالر کے تاریخی منصوبے کا اعلان کردیا

  • الوَطَنی منصوبے کے ذریعے ترقی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے ، سی ای او سی بی ڈی پنجاب
شائع اپ ڈیٹ

پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جسے سی بی ڈی پنجاب بھی کہا جاتا ہے نے 1.8 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبے کا اعلان کیا ہے، جو صوبے کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور آن ورڈ اور اپ ورڈ روڈ میپ کے تحت سی بی ڈی پنجاب سابقہ کم استعمال ہونے والی زمین کو لاہور کے سب سے متحرک اقتصادی مرکز میں تبدیل کر رہا ہے۔

اس مقصد کو تیز کرنے کے لیے سی بی ڈی پنجاب نے 1.8 ارب ڈالر مالیت کا تاریخی مشترکہ منصوبہ الوَطَنی شروع کیا ہے۔ یہ منصوبہ سلیکٹ ،سائن اور اسٹار ماڈل پر مبنی ہے اور عالمی و مقامی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اقتصادی علاقے میں سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بناتا ہے۔

اتھارٹی نے بتایا کہ عالمی شراکت داری، ترقی اور اہم پبلک انفرااسٹرکچر اپ گریڈیشن جس میں کلما انڈرپاس ری ماڈلنگ، والٹن روڈ کی اپ گریڈیشن، کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوور اور روٹ 47 شامل ہیں نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے میں مدد دی ہے اور اس سے منصوبے کی تیز رفتار تکمیل اور لاہور کے اقتصادی ماحول میں مثبت تبدیلی لانے کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔

سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا سی بی ڈی پنجاب جدید اور عالمی معیار کے لاہور کی تشکیل کر رہا ہے۔ الوَطَنی کے ذریعے ہم عالمی معیار کے مشترکہ منصوبوں کو فعال کر رہے ہیں جو ترقی، ملازمتیں پیدا کریں گے اور پنجاب کے شہری مستقبل کی تعریف بدل دیں گے۔

Comments

Comments are closed.