BR100 Increased By (0.81%)
BR30 Increased By (1.06%)
KSE100 Increased By (0.56%)
KSE30 Increased By (0.59%)
BAFL 58.73 Increased By ▲ 0.29 (0.5%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.34 (1.35%)
BOP 34.39 Increased By ▲ 0.40 (1.18%)
CNERGY 8.13 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
DFML 20.99 Increased By ▲ 0.15 (0.72%)
DGKC 195.16 Increased By ▲ 2.19 (1.13%)
FABL 89.96 Increased By ▲ 0.17 (0.19%)
FCCL 53.53 Increased By ▲ 0.70 (1.33%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.10 (0.56%)
GGL 19.30 Increased By ▲ 0.33 (1.74%)
HBL 287.01 Increased By ▲ 1.51 (0.53%)
HUBC 215.50 Increased By ▲ 1.12 (0.52%)
HUMNL 10.87 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
KEL 8.14 Increased By ▲ 0.12 (1.5%)
LOTCHEM 27.90 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 87.55 Increased By ▲ 1.04 (1.2%)
OGDC 322.74 Increased By ▲ 2.78 (0.87%)
PAEL 39.98 Increased By ▲ 0.56 (1.42%)
PIBTL 17.05 Increased By ▲ 0.38 (2.28%)
PIOC 272.99 Increased By ▲ 6.93 (2.6%)
PPL 229.35 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 34.85 Increased By ▲ 0.17 (0.49%)
SNGP 99.47 Increased By ▲ 0.29 (0.29%)
SSGC 26.85 Increased By ▲ 0.25 (0.94%)
TELE 8.72 Increased By ▲ 0.44 (5.31%)
TPLP 8.73 Increased By ▲ 0.51 (6.2%)
TRG 70.00 Increased By ▲ 0.29 (0.42%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
پاکستان

پشاور، وفاقی کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک

  • حملے کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور کم از کم پانچ زخمی ہو گئے
شائع November 24, 2025 اپ ڈیٹ November 24, 2025 10:33am

پشاور میں پیر کو تین خودکش بمباروں نے ایک پاکستانی پیرا ملٹری فورس کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور کم از کم پانچ زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ہیڈکوارٹرز میں داخل ہونے کے دوران فائرنگ کی اور بعد میں کمپلیکس کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ فورس کے ڈپٹی کمانڈنٹ جاوید اقبال کے مطابق تین نیم فوجی اہلکار شہید ہوئے۔

ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ پہلا خودکش بمبار کانسٹیبلری کے مرکزی دروازے پر حملہ آور ہوا جبکہ دیگر کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے۔

اہلکار نے مزید کہا کہ فوج اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور محتاط انداز میں صورتحال پر قابو پا رہے ہیں کیونکہ ہمیں شبہ ہے کہ ہیڈکوارٹرز کے اندر کچھ دہشت گرد موجود ہیں۔

یہ ہیڈکوارٹرز پشاور کے گنجان آباد علاقے میں واقع ہے، جو خیبر پختونخوا کا دارالحکومت ہے۔

مقامی رہائشی صفدر خان نے رائٹرز کو بتایا کہ سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے اور فوج، پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق زخمیوں میں دو نیم فوجی اہلکار شامل ہیں اور تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اب تک کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ادھر، صدر آصف علی زرداری نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی پشت پناہی یافتہ فتنے الخوارج پاکستان کے اتحاد، عزم اور حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی حملے کی مذمت کی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کی جلد شناخت کی جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں خوارج حملے کو ناکام بنانے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہید اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔ ان کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی ابتدا نومبر 2022 میں ٹی ٹی پی کی حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے اور سیکیورٹی فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے کی دھمکی دینے کے بعد ہوئی۔

Comments

Comments are closed.