BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

پاکستان نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، وزیراعظم کی مبارکباد

  • شاہینز نے فائنل میں بنگلہ دیش اے کو سنسی خیز مقابلے کے بعد سپراوور میں شکست دی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان شاہیز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹی 20 کپ کا فائنل سپراوور میں سنسنی خیر مقابلے کے بعد جیت لیا۔

سپراوور میں بنگلہ دیش اے نے پاکستان کو جیت کے لئے 7 رنز کا ہدف دیا جسے شاہیز نے اوور کی پانچویں گیند پر پورا کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

قبل ازیں دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے فائنل میں بنگلہ دیش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

گرین شرٹس کے سعد مسعود نے 36، عرفات منہاس نے 25 اور معاذ صداقت نے 23 رنز بنائے جب کہ بنگلادیش کے ریپون منڈل نے 3، راکب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

126 رنز کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز ہی بناسکی اور میچ برابر ہوگیا۔

پاکستان کی جانب سےسفیان مقیم نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 3، عرفات منہاس اور احمددانیال 2،2 ،سعدمسعود اور معاذصداقت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

سپراوور میں بنگلہ دیش اے نے پہلے بیٹنگ کی اور 7 رنز کا ٹارگٹ دیا، احمد دانیال نے سپر اوور میں بھی بہترین بولنگ کی اور دونوں وکٹیں حاصل کی۔

سعد مسعود اور معاذ صداقت نے سپر اوور میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کی اور بغیر کسی نقصان کے پانچویں گیند پر 6 رنز بنا کر پاکستان کو تیسری مرتبہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا چیمپئن بنا دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایشیاء کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میچ میں پاکستان کی شاندار فتح پر قوم کو مبارکباددی ہے۔

وزیراعظم نے ایک بیان میں پاکستان شاہینز کی صلاحیتوں کے غیرمعمولی کارکردگی کی تعریف کی جس کی وجہ سے وہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے اس کامیابی میں اہم کرداراداکرنے پرچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی ، ٹیم کوچزاورپی سی بی حکام کی بھی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہاکہ انہیں پوری قوم کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں پربھی فخرہے جو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پراپنی اعلیٰ صلاحیتوں اورکارکردگی کے ذریعے ملک کانام روشن کررہے ہیں۔


Comments

Comments are closed.