BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.5%)
KSE100 Decreased By (-0.12%)
KSE30 Decreased By (-0.13%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.50 Decreased By ▼ -1.95 (-1.01%)
FABL 94.38 Increased By ▲ 0.24 (0.25%)
FCCL 52.61 Decreased By ▼ -0.18 (-0.34%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.30 Increased By ▲ 0.20 (0.07%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.45 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 92.60 Decreased By ▼ -0.56 (-0.6%)
OGDC 315.20 Decreased By ▼ -1.53 (-0.48%)
PAEL 35.31 Decreased By ▼ -0.32 (-0.9%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 242.11 Decreased By ▼ -1.10 (-0.45%)
PPL 223.55 Decreased By ▼ -3.36 (-1.48%)
PRL 92.30 Decreased By ▼ -0.72 (-0.77%)
SNGP 91.91 Increased By ▲ 0.07 (0.08%)
SSGC 23.70 Decreased By ▼ -0.11 (-0.46%)
TELE 7.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.72 Decreased By ▼ -0.25 (-1.93%)
TRG 56.43 Decreased By ▼ -0.13 (-0.23%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

فیصل آباد، گلو بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 21 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا حادثے پر اظہار افسود، کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی
شائع اپ ڈیٹ

فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں گیس رساؤ کے باعث گلو فیکٹری میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق، متعدد زخمی اور کئی عمارتیں اور گھر تباہ ہو گئے ۔

متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمشنر فیصل آباد سے اس سانحے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ مریم نواز نے اس المناک حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے زخمیوں کے فوری علاج کے لیے انتظامیہ کو ہدایات بھی جاری کیں۔

21 نومبر 2025 کی صبح ملک پور علاقے میں واقع ایک گلو بنانے والی فیکٹری میں گیس رساؤ کے سبب دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری میں موجود کیمیکلز میں آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے آس پاس کی دیگر فیکٹریوں اور ورکشاپس تک پھیل گئی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ارد گرد کئی عمارتیں اور مکانات شدید نقصان کا شکار ہو گئے۔

ریسکیو کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے جدید مشینری اور آلات کی مدد سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا، جن میں سے 17 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تلاش و ریسکیو کا کام جاری ہے اور ریسکیو کی 20 سے زائد ایمبولینسز اور فائر گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا گیا ہے، تاہم مزید تلاش جاری ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.