ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی تیز، 20 کاروباری ریکارڈز ضبط
- اصل فروخت کو چھپانے میں ملوث مالکان پر بھاری جرمائے عائد کئے جائینگے، حکام
پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے صوبے بھر میں ٹیکس کی ادائیگی سے اجتناب کرنے والے کاروباری اداروں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں اور جاری مہم کے تحت مختلف شہروں میں 20 کاروباری ریکارڈز ضبط کرلئے ہیں۔
پی آر اے حکام کے مطابق ٹیموں نے لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان اور بھکر میں کئی بڑے فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس اور کیفے چینز کے سیلز ریکارڈز کا جائزہ لیا۔ اسی طرح مختلف شادی ہالز کے ٹیکس اور سیلز کے ڈیٹا کی بھی تفصیلی جانچ کی گئی۔ حکام نے تصدیق کی کہ ریکارڈز اس شبہ پر ضبط کیے گئے کہ کاروباری اداروں نے ٹیکس میں خوردبرد کی اور لازمی الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم استعمال نہیں کیا۔
حکام نے کہا کہ وہ ان کاروباری مالکان کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں جو گاہکوں سے ٹیکس وصول کرتے ہیں لیکن اسے حکومتی خزانے میں جمع نہیں کراتے۔ حکام نے مزید کہا کہ ضبط شدہ ڈیٹا کی مکمل جانچ کے بعد ان کاروباری اداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے جو اپنی اصل فروخت کو چھپانے میں ملوث پائے جائیں گے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025


Comments
Comments are closed.