نیِم کی ریٹیل سیکٹر میں انٹری ، ڈیجی کھاتہ کے ساتھ تیز ادائیگیوں کی سہولت
- والٹ اور لیجر سسٹم ڈیجی کھاتہ کے تاجروں کو فوری اور محفوظ ادائیگیوں تک رسائی فراہم کریگا ، نیم
نیِم نے لنکڈ اِن پوسٹ میں بتایا کہ اس نے ڈیجی کھاتہ کے ساتھ شراکت داری کی ہے ، تاکہ چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو تیز اور قابلِ اعتماد ادائیگیاں فراہم کی جاسکیں، جو پاکستان کے ریٹیل سیکٹر میں اس کا پہلا قدم ہے۔
نیِم کے مطابق اس کا برانڈڈ والٹ اور لیجر انفرااسٹرکچر ڈیجی کھاتہ کے پلیٹ فارم میں ضم کیا جائے گا، جس کے ذریعے صارفین، دکاندار اور تاجر فوری اور محفوظ ادائیگیوں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ یہ قدم اُن بڑے عملی مسائل میں سے ایک کو حل کرنے کے لیے ہے جن کا سامنا ایس ایم ایز کو ہوتا ہے، کیونکہ وہ اکثر متعدد پیمنٹ ذرائع سنبھالتے ہوئے ادائیگیوں میں تاخیر کا شکار رہتے ہیں۔
ڈیجی کھاتہ کا کہنا ہے کہ وہ دس لاکھ سے زائد تاجروں کو اپنے پلیٹ فارم پر لا چکا ہے اور ڈیجیٹل بُک کیپنگ، ٹریڈ کریڈٹ مینجمنٹ اور اپنے آن لائن اسٹور حل، ڈیجی دکان، کے ذریعے ایس ایم ایز کو کیٹلاگ، آرڈرز، ادائیگیاں اور ڈیلیوری ایک ہی جگہ سے منظم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
نیِم کی ویب سائٹ پر شائع ایک بلاگ میں کمپنی کے شریک بانی ندیم شیخ نے کہا کہ ادائیگیاں ڈیجیٹل پیمنٹس چین کا ایک نظرانداز کیا جانے والا حصہ ہیں اور یہ شراکت داری تاجروں کو اپنے فنڈز پر زیادہ اختیار دے گی۔
ڈیجی کھاتہ کے سی ای او عدنان اسلم نے کہا کہ یہ تعاون ایس ایم ایز کے لیے مالیاتی لچک میں اضافہ کرے گا اور انہیں اپنی کمائی تک تیزی سے رسائی مل سکے گی۔
نیِم نے کہا کہ فراہم کیا جانے والا انفرااسٹرکچر مستقبل میں ایمبیڈڈ لینڈنگ کو بھی سپورٹ کرسکتا ہے، جس میں ورکنگ کیپیٹل لون، انوائس فنانسنگ اور بائے ناؤ پے لیٹر جیسے حل شامل ہیں، جو ٹرانزیکشن ہسٹری کی بنیاد پر ہوں گے۔
کمپنی نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد ایس ایم ایز کے لیے کیش فلو مینجمنٹ کو بہتر بنانا اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کو سہارا دینا ہے۔
نیِم مختلف شعبوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور حالیہ مہینوں میں متعدد شراکت داریوں کا اعلان کرچکا ہے۔
گزشتہ ماہ نیِم نے فوڈ اینڈ بیوریجز کے شعبے میں کام کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنی بلِنک کے ساتھ حکمتِ عملی پر مبنی شراکت داری کے ذریعے انشورنس کے شعبے میں قدم رکھا۔
رواں سال جون میں فِن ٹیک لاجسٹکس سیکٹر میں داخل ہوا اور لیوپرڈز کوریئر سروسز، جو ملک کے بڑے لاجسٹکس گروپس میں سے ایک ہے کے ساتھ شراکت داری کی۔
نیِم کی مصنوعات پہلے ہی صحت کہانی، اسمارٹ لین، ٹی سی ایس، ایز بائیک، باخبر کسان، فارم ٹو ہوم، اِدکاسا سمیت مختلف ریٹیل اور ای کامرس برانڈز جیسے ثنا سفیناز، یونین فیبرکس، بیچ لو ڈاٹ پی کے اور ای کام ڈیلز کے ساتھ فعال ہیں۔


Comments
Comments are closed.