BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

کسٹمز کی کراچی میں بڑی کارروائی ، 2 کروڑ روپے سے زائد کا چائنیز سالٹ ضبط

  • متعدد بیگز پر سٹرک ایسڈ کے لیبل لگے ہوئے تھے جب کہ زیادہ تر میں اجینو موتو تھا ، ایف بی آر
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کسٹمز نے والیکا چورنگی کے قریب کارروائی کے دوران غلط بیانی پر مبنی کنسائنمنٹ ضبط کرتے ہوئے 2 کروڑ 5 لاکھ مالیت کا 20 ہزار کلوگرام چائنیز سالٹ (اجینو موتو) ضبط کر لیا۔ وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے بتایا کہ یہ کارروائی جمعہ کو کی گئی۔

ایف بی آر کے مطابق کسٹمز اینٹی اسموگلنگ آرگنائزیشن نے اطلاعات موصول ہونے پر اے ون گودام پر چھاپہ مارا۔ افسران نے شیڈ نمبر 9 کا معائنہ کیا، جو میسرز یونائیٹڈ ٹریڈرز کے زیرِ انتظام تھا۔

متعدد بیگز پر سٹرک ایسڈ کے لیبل لگے ہوئے تھے، تاہم ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا کہ زیادہ تر بیگز میں اصل میں چائنیز سالٹ موجود تھا، جس کی پہچان اس کی خوشبو اور ساخت سے ہوئی، جبکہ باقی بیگز میں اصلی سٹرک ایسڈ تھا۔

کسٹڈیئن نے گڈز ڈیکلریشن پیش کیا، جس میں پوری شپمنٹ کو ایران سے درآمد شدہ سٹرک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔ تفصیلی جانچ سے غلط بیانی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد 800 بیگز چائنیز سالٹ اور 100 بیگز سٹرک ایسڈ ضبط کیے گئے، ہر بیگ کا وزن 25 کلوگرام تھا۔

کسٹمز نے ضبط شدہ سامان کو محفوظ گودام میں منتقل کیا اور نمونوں کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا ۔ کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ یہ کارروائی پاکستان کسٹمز کی اسمگلنگ روکنے اور قومی خزانے کو مالی نقصان سے بچانے کی مستقل کوششوں کی عکاس ہے۔

Comments

Comments are closed.